انسان کی بہترین صحت کے لیے جہاں دیگر معدنیات اور وٹامن انتہائی ضروری ہیں وہیں پوٹاشیم اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے- پوٹاشیم کا حصول ہمارے جسم کے لیے اس لیے ضروری ہے کہ یہ ہمارے بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے٬ اعصابی نظام اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور ساتھ ہی دماغ کو بھی صحت مند رکھتا ہے- ماہرین کے مطابق ہر انسان کو روزانہ 4700 ملی گرام پوٹاشیم ضرور اپنے جسم میں داخل کرنا چاہیے- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہم ایسا کیا کھائیں کہ ہماری پوٹاشیم کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوجائے؟ تو آئیے ہم بتاتے کہ کونسی غذائیں ہمیں پوٹاشیم دے سکتی ہیں اور ان میں پوٹاشیم کی کتنی مقدار پائی جاتی ہے؟
Baked Potato
مائیکرو ویو اوون میں تیار کردہ آلو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں- ایک درمیانے سائز کا تیار کردہ آلو 900 ملی گرام پوٹاشیم کا حامل ہوتا ہے- آلو پوٹاشیم کے علاوہ اور بھی متعدد صحت معدنیات پر مشتمل ہوتا ہے جس میں وٹامن اور فائبر شامل ہیں- آلو میں صرف 200 کیلوریز پائی جاتی ہیں-
Beet Greens
چقندر کے پتے پوٹاشیم کے حصول کا ایک اور بہترین ذریعہ ہیں- ایک کپ پکے ہوئے پتوں میں 1300 ملی گرام پوٹاشیم اور متعدد قسم کے معدنیات پائے جاتے ہیں- دیگر معدنیات میں 4 گرام فائبر اور 35 ملی گرام وٹامن سی شامل ہیں- ان پتوں میں 40 سے کم کیلیوریز پائی جاتی ہے-
Baked Sweet Potatoes
شکر قندی ایک انتہائی مزیدار غذا ہے اور یہ وٹامن٬ معدنیات اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتی ہے- ایک درمیانی شکرقندی میں 500 ملی گرام سے زائد پوٹاشیم پایا جاتا ہے- شکر قندی میں وٹامن بی٬ 4 گرام فائبر اور صرف 100 کیلوریز پائے جاتے ہیں-
Bananas
کیلا اپنی پوٹاشیم کی بہت زیادہ مقدار کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- ایک درمیانے کیلے میں 400 ملی گرام سے زائد پوٹاشیم پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ کیلے میں وٹامن بی کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- کیلے میں فائبر 3 گرام اور صرف 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں-
Prunes and Prune Juice
آلو بخارا اور آلو بخارا کا شربت دونوں ہی پوٹاشیم سے مالا مال ہوتے ہیں- ڈیڑھ کپ خشک آلو بخارا یا آلو بخارا کے شربت میں 700 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاپا ہے- آلو بخارا میں متعدد معدنیات اور وٹامن بی بھی پایا جاتا ہے-
Tomato Products
ٹماٹر پوٹاشیم کے حصول کا بالکل واضح ذریعہ ہے لیکن جب اسے پکا دیا جاتا ہے تو اس میں پوٹاشیم بہت کم مقدار میں رہ جاتا ہے-ٹماٹر سے تیار کردہ مصنوعات کے ڈیڑھ کپ میں 450 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے- لیکن اس کے ساتھ ہمیں اضافی معدنیات اور وٹامن بھی حاصل ہوجاتے ہیں-
Dried Apricots
خشک خوبانی میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- یہاں تک کہ صرف آدھا کپ خوبانی میں میں 1000 ملی گرام سے زائد پوٹاشیم پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ خوبانی میں وٹامن اے اور آئرن کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Potassium Q Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Potassium Q Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
پوٹاشیم کیوں ضروری ہے اور کیسے حاصل کریں؟
پوٹاشیم کیوں ضروری ہے اور کیسے حاصل کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پوٹاشیم کیوں ضروری ہے اور کیسے حاصل کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔