مہمانوں کو پانی کے جہاز پر گھمایا جائے گا اور.. مکیش امبانی کی بہو پری ویڈنگ تقریب میں کیا پہنیں گی؟ جہاز کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی

مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے.

اس راؤنڈ کی خاص بات یہ ہے کہ تقریبات کسی شہر میں نہیں بلکہ سمندر میں منعقد کی جائیں گی. جی ہاں ایک لگژری کروز جہاز جو اٹلی سے فرانس کے جنوب میں چار ہزار 380 کلومیٹر کا خوبصورت سفر پورا کرے گا، اسی میں تمام مشہور شخصیات کی موجودگی میں پری ویڈنگ تقریبات ادا کی جائیں گی.

اس لگژری کروز لائنر میں تقریباً 800 مہمان موجود ہوں گے جن میں بھارتی مشہور کرکٹرز، سیاست دان اور شوبز شخصیات کے علاوہ دنیا بھر کے معروف فنکار اور شخصیات موجود ہوں گے.

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 مئی کو تقریبات کا آغاز استقبالیہ لنچ کے ساتھ ہو گا جس کے بعد ’سٹاری نائٹ‘ تھیم پر مشتمل ایوننگ گالا کا اہتمام ہو گا۔

30 مئی کو مہمان سیاحتی دن کے لیے روم میں اُتریں گے، اس کے بعد ایک ڈنر پارٹی اور ایک آفٹر پارٹی ہو گی جو 31 مئی کو دوپہر ایک بجے شروع ہو گی۔

کروز پر تہوار کی صبح کے بعد مہمان کانز میں لینڈ کریں گے جہاں میسکیوریڈ پارٹی ہو گی۔ یہ تقریب یکم جون کو اٹلی کے شہر پورٹوفینو میں ختم ہو گی۔

مہمانوں کی خاطر تواضع اور خدمت کے لئے 600 افراد پر مشتمل اسٹاف موجود ہوگا.

پری ویڈنگ کروز کا میں ایک تقریب خلائی تھیم پر مبنی ہو گی. جس میں دلہن رادھیکا مرچنٹ گریس لنگ کوچر پیس پہنیں گی۔ جبکہ پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے.

Anant Ambani Luxury Wedding Cruise Inside

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anant Ambani Luxury Wedding Cruise Inside and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anant Ambani Luxury Wedding Cruise Inside to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2676 Views   |   29 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

مہمانوں کو پانی کے جہاز پر گھمایا جائے گا اور.. مکیش امبانی کی بہو پری ویڈنگ تقریب میں کیا پہنیں گی؟ جہاز کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی

مہمانوں کو پانی کے جہاز پر گھمایا جائے گا اور.. مکیش امبانی کی بہو پری ویڈنگ تقریب میں کیا پہنیں گی؟ جہاز کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہمانوں کو پانی کے جہاز پر گھمایا جائے گا اور.. مکیش امبانی کی بہو پری ویڈنگ تقریب میں کیا پہنیں گی؟ جہاز کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔