خوبصورتی کبھی بھی پلیٹ میں سجا کر نہیں ملتی، بلکہ اس کے لیئے محنت کرنی ہوتی ہے اپنا خیال رکھنا ہوتا ہے تب جا کر آپ کی جلد لمبے عرصے سے جوان اور اچھی رہتی ہے۔ اسکے علاوہ چہرے پر ایکنی بھی آپ کی خوبصورتی کو دبا دیتی ہے، جسے دور کرنے کیلیئے خواتین ہزاروں روپے لگا دیتی ہیں پھر بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
اب کیمیکل والے پروڈکٹس کی جگہ قدرتی اجزاء سے بنائی گئی چیزوں کو اپنی اسکن کئیر روٹین میں شامل کریں، اس سے آپ کی جلد اچھی بھی رہے گی اور کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں نیم کے پتوں اور ایلوویرا سے صابن تیار کرنے کا طریقہ، جو آپ کی جلد کیلیئے بہترین ہے
نیم ایلوویرا:
۔ اس کے لیئے آپ کو ایک گڈی تازہ نیم کے پتے لینے ہونگے، ان پتوں کو اچھی طرح پانی سے دھو کر رکھ لیں
۔ ایلوویرا کے تین تازے پتے لیکر اسکا گُودا/ جیل الگ کردیں
۔ ان دونوں چیزوں کے ساتھ ایک چمچ ہلدی پاؤڈر گرینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں
صابن بنانے کا طریقہ:
۔ 250 گرام صابن بیس لینا ہے (جو کہ با آسانی بازار سے یا آن لائن مل جاتا ہے) اور اسکے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈبل بوائلر میں پگھلا لینا ہے
۔ یاد رکھیں ڈائریکٹ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر نہیں رکھنا ہے بلکہ، ایک دیگچی میں پانی اچھی طرح گرم ہونے پر دوسری چھوٹی دیگچی میں صابن کو ڈال کر پگھلانا پے
۔ جب صابن بیس پگھل جائے تو اسے ہانڈی سے نکال لیں اور اس میں نیم ایلوویرا کا پیسٹ شامل کر کے مکس کرلیں، اس میں آپ دو وٹامن ای کے کیپسول بھی ڈال سکتی ہیں
۔ اب آئسکریم کپ یا کوئی بھی سانچہ جو آپ کے پاس ہو یا شکل دینا چاہیں اس میں ہلکی سی ویزلیں لگا کر یہ مکسچر ڈال دیں اور ایک گھنٹے کیلیئے فریج میں جمنے کیلیئے رکھ دیں۔
۔ اچھے سے صابن جم جانے کے بعد اسے نکال کر استعمال کریں