شادی سے پہلے سر صاف کرلیں تو بہتر ہے۔۔۔جوؤں سے نجات کیسے حاصل ہو؟

شادی سے پہلے اسی فیصد دلہنیں ہوتی ہیں جوؤں اور لیکھوں سے پریشان۔۔۔رشتہ طے تو ہوجاتا ہے لیکن پھر سر صاف کرنے کا مرحلہ آتا ہے اور یہ جوئیں کسی طرح سر سے نہیں جاتیں۔۔۔گرمی میں تو یہ ایسے سر کی دوست بنتی ہیں جیسے انہیں بہت ہمدردی ہے لیکن در حقیقت یہ آستین کے سانپ کی طرح ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ خون پیتا رہتا ہے۔۔۔

ایک پرانی کہاوت ہے کہ اگر دلہن کی جوئیں شادی کے وقت سر میں رہ جائیں اور سر صاف نا ہو تو وہ ساری زندگی اس دلہن کے سر میں گھر کر لیتی ہیں جوؤں کی پیدائش مختلف وجوہات کے باعث ہوتی ہے جیسے گیلے سر کو بغیر خشک کئے بال باندھ لینا۔۔۔مسلسل سر کو ڈھانک کر رکھنا۔۔۔پسینہ کا جمع ہوجانا۔۔۔کسی کا بھی کنگھا یا برش اپنے سر میں ا ستعمال کرلینا۔۔۔جس شخص کے سر میں جوئیں ہوں اس کے ساتھ تھوڑا سا بھی وقت گزارنا۔۔۔کسی کے گندے تکئے پر سر رکھ لینا۔۔۔سر سے سر ملا کر سیلفی لینے کے دوران ۔۔۔یہ جوئیں راستہ بنا لیتی ہے کسی نئے سر کی طرف۔۔۔لیکن کچھ طریقے ہیں جو ان سے نجات دلا سکتے ہیں

لہسن کے پانی سے علاج

لہسن کیونکہ اینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے اس لئے پندرہ سے بیس لہسن کے جوے چھلکا اتار کر پیس لیں اور چھان کر اس کا پانی نکال لیں۔۔۔اب اس پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور دو گھنٹے کے لئے سر پر لگا لیں۔۔۔اب سر دھو لیں اور کنگھی کرتی رہیں۔۔۔جوئیں ہی نہیں لیکھیں بھی غائب ہوجائیں گی-

پیاز کے پانی سے علاج

ایک درمیانے سائز کی پیاز لے کر اسے پیس لیں اور اس کا پانی الگ کرلیں۔۔۔اب اس پانی میں روئی ڈبو کر پورے سر کی جڑوں پر لگالیں۔۔۔یہ نسخہ جوؤں کو بالکل نہیں پسند اور وہ فوراً گھر کو چھوڑ دیتی ہیں

نیم کے پتوں کا پانی

نیم کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پیس لیں اور اس کا پانی الگ کرلیں۔۔۔اب اس پانی میں دو چمچے مسٹرڈ آئل کے ڈالیں اور سر پر دو سے تین گھنٹوں کے لئے لگالیں۔۔۔مسٹرڈ آئل کی بدبو جوؤں کو بالکل نہیں پسند۔۔۔اور پیاز تو ان کے لئے جیسے دھماکہ ہے۔۔۔اس لئے یہ ٹوٹکہ بھی کافی کارگر ثابت ہوتا ہے-

By Sidra  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   12790 Views   |   20 Jul 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شادی سے پہلے سر صاف کرلیں تو بہتر ہے۔۔۔جوؤں سے نجات کیسے حاصل ہو؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شادی سے پہلے سر صاف کرلیں تو بہتر ہے۔۔۔جوؤں سے نجات کیسے حاصل ہو؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.