بادام کے تیل میں پوشیدہ صحت و خوبصورتی کے چند ناقابل یقین راز۔۔۔۔جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

یہ تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے کہ بادام کے بہت سے صحت مند فوائد ہیں اس کو کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بال مضبوط، گھنے اور چمکدار ہوجاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بادام کا تیل ہر قسم کی جلد پر بھی اپنا اچھا اثر دکھاتا ہے ؟ جی ہاں آئیے جانتے ہیں کہ بادام جلد کو خوبصورت بنانے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

جلد میں نمی پہنچانے :

بادام کا تیل ہر جلد کے مطابق اثر کرتا ہے چاہے وہ ڈرائی اسکن ہو یا نارمل اسکن، یہ تیل بہت ہی ہلکا ہوتا ہے جس سے یہ جلد میں آسانی سے سماجاتا ہے ۔ لیکن یہ سب سے زیادہ بہتر خشک جلد کے لئے ہوتا ہے ، صرف اس کا روزانہ مساج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ جلد میں نمی پہنچاتا ہے ۔

پھٹے ہونٹ:

کیا آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہیں ؟ اگر ہونٹ پھٹے ہوں تو ان پر بالم کی جگہ بادام کے تیل سے بنا ہوا لپ گلاس لگائیں یا اس کے لیے لپ گلاس گھر میں تیار کریں ۔ آپ چار پانچ قطرے بادام کا تیل، چائے کا ایک چمچ شہد میں اچھی طرح سے مکس کریں اس کو ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ دیجئے اور ہفتہ بھر آرام سے ہونٹوں پر لگائیے ۔ اس کے استعمال سے آپ کے ہونٹوں پر گلابی چمک آجائے گی اور وہ صحت مند بھی ہوجائیں گے ۔

جھریاں :

بادام کے تیل میں وٹامن اے اور بی پایاجاتا ہے ، جسے چہرے پر لگانے سے جھریاں دور ہوجاتی ہیں ۔ اس تیل سے آپ اپنے چہرے پر رات کو مساج کریں اور سوجائیں صبح اُٹھ کر چہرہ نارمل طریقے سے دھولیں اس سے چہرے کی چمک واپس لوٹ آئے گی ۔

سیاہ حلقے :

آنکھوں کے نیچے اور اردگرد سیاہ حلقوں کا ہونا بہت مسئلہ ہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لئے بادام کا تیل لے کر مساج کیجئے ، کچھ ہی عرصہ بعد آپ نوٹ کریں گے کہ سیاہ حلقے بالکل کم ہوچکے ہوں گے یا ختم ہوجائیں گے ۔

اسکرب :

بادام کے تیل کو فیشل میں کیاجانے والا اسکربنگ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ صفائی کی شکل میں بھی اسکرب کرنے سے چہرے کی ساری گندگی صاف ہوگی اور مردہ جلد بھی نکل جائے گی ، آپ کو صرف ایک چمچ چینی کے ساتھ بادام کا تیل ملانا ہوگا اور اس اسکرب سے چہرے کی اینٹی کلاک وائز ڈائریکشن میں اسکربنگ کرنا ہوگی ۔

Badam Tail Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badam Tail Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badam Tail Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3095 Views   |   02 Jan 2022
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بادام کے تیل میں پوشیدہ صحت و خوبصورتی کے چند ناقابل یقین راز۔۔۔۔جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

بادام کے تیل میں پوشیدہ صحت و خوبصورتی کے چند ناقابل یقین راز۔۔۔۔جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادام کے تیل میں پوشیدہ صحت و خوبصورتی کے چند ناقابل یقین راز۔۔۔۔جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔