میری وجہ سے مشہور ہوئی اور آج مجھے ہی۔۔ جواد احمد نے 'دھوبی' کہنے پر فضا علی کون سا پرانا وقت یاد کرادیا؟

Jawad Ahmed Responds to Fiza Ali Statement

عید کے موقع پر دنیا نیوز کے اسپیشل شو میں فضا علی نے وہ کر دکھایا جو کم ہی لوگ کر پاتے ہیں — انہوں نے سیاست، شوبز اور شخصیات پر بنا لگی لپٹی کے بات کی۔ میزبان کامران شاہد کے شو میں جہاں بہت سی باتیں ہوئیں، وہیں ایک جملہ سب کی توجہ کھینچ لے گیا۔

فضا علی نے معروف گلوکار جواد احمد کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا، اگر جواد احمد گلوکار نہ ہوتے تو یقیناً دھوبی ہوتے، کیونکہ وہ دوسروں کو خوب 'دھو' دیتے ہیں۔

یہ جملہ وائرل ہوا، تو جواد احمد بھی خاموش نہ رہے۔ اپنے خاص انداز میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا، "جب وہ مجھ سے ملی تھیں تو کہتی تھیں کہ میری سب سے بڑی فین ہیں، میرے گانے سن کر ڈانس کیا کرتی تھیں۔ وہ ڈرامہ 'مہندی' میں کام کر چکی ہیں جو میری گانے کی وجہ سے ہٹ ہوا۔ وہ اُن چار ہیروئنز میں سے تھیں، اور میری وجہ سے ہی شہرت حاصل کی۔ وہ تو میرا احسان بھی نہیں چکا سکتیں، افسوس کہ ایسی بات کر گئیں۔ یہ تو سراسر جہالت ہے۔"

سوشل میڈیا پر یہ بیان بازی اب بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ کچھ لوگ فضا کے انداز کو بےباکی کہہ رہے ہیں، تو کچھ جواد احمد کے ردعمل کو شاندار قرار دے رہے ہیں۔

آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا فضا علی نے حد پار کی، یا جواد احمد کا جواب مناسب تھا؟ تبصرہ کریں اور اپنی رائے دیں۔

Jawad Ahmed Responds To Fiza Ali Statement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jawad Ahmed Responds To Fiza Ali Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jawad Ahmed Responds To Fiza Ali Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4777 Views   |   20 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 July 2025)

میری وجہ سے مشہور ہوئی اور آج مجھے ہی۔۔ جواد احمد نے 'دھوبی' کہنے پر فضا علی کون سا پرانا وقت یاد کرادیا؟

میری وجہ سے مشہور ہوئی اور آج مجھے ہی۔۔ جواد احمد نے 'دھوبی' کہنے پر فضا علی کون سا پرانا وقت یاد کرادیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری وجہ سے مشہور ہوئی اور آج مجھے ہی۔۔ جواد احمد نے 'دھوبی' کہنے پر فضا علی کون سا پرانا وقت یاد کرادیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔