پودینے کی خوشبو جتنی خاص ہوتی ہے اس کے استعمال کے فائدے بھی اتنے ہی خاص ہوتے ہیں۔خواتین پودینہ کھانوں کے مصالحہ جات اور چٹنیوں وغیرہ میں شامل کرتی ہیں، اس کے پتوں کا رنگ ہرا سیاہی مائل ہوتا ہے۔
پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس کو کھانے سے منہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے اور سانسیں بھی مہک جاتی ہیں۔
پودینہ معدہ اور مختلف بیماریوں میں اکسیر ہے، یہی نہیں دانت کے درد میں بھی اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔
پودینے کے پتے اتنے فائدہ مند کیوں ہوتے ہیں؟
پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
بد ہضمی
اس کے پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ یہ بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔
منہ اور دانتوں کے مسائل
منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف ہو، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی ہو، پودینہ یہ مسائل حل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سر درد اور متلی
پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔
پیٹ کے کیڑے
پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Podine Ke Behtreen Faide and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Podine Ke Behtreen Faide to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.