چائے ایک مقبول اور دل پسند مشروپ ہے،جو کہ ہر موسم میں پسند کیا جاتا ہے۔لیکن چائے کو صرف پی کر ہی خوشی حاصل نہیں کی جاتی بلکہ اس کو لگا کرآپ اپنے حسن میں چار چاند بھی لگا سکتے ہیں۔
1۔ ناریل اور سبز چائے کا قدرتی موئسچرائزر:۔
ناریل کا تیل یا ناریل کا پیسٹ اور سبز چائے کا مکسچر اگر بلینڈ کر کے اس کو چہرے پر لگایا جائے تو یہ ایک بہترین موئسچرائزر ثابت ہو تا ہے،اس کے استعمال سے جلد شاداب اور شگفتہ ہوجاتی ہے۔
2۔لیموں کا رس اور سبز چائے کا مکسچر:۔
اگر آپ ورکنگ وومن ہیں ،یا آپ بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ آپ پارلرز کے چکر لگائیں لیکن آپ اپنی جلد کو نرم ملائم اور خوبصورت بنانی چاہتی ہیں تو یہ فیس ماسک آپ کے لئے ہی ہے۔لیموں کا رس،ہلدی،سبز چائے کو مکس کریں اور چہرے پر ملیں،پھر تھوڑی دیر لگا رہنے دیں ۔یہ آپ کے چہرے پر نیا نکھار لے کر آئے گا۔
3۔دھوپ سے جھلسی جلد کو اصلی حالت میں لائیں:۔
اگر آپ گھر سے باہر نکلتی ہیں اور سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال بھی نہیں کرتیں تو یقیناً آپ کی جلد جھلس گئی ہو گی،ایسے میں ہم بہت آسان حل لے کر آئے ہیں،ایک میٹل کی کیتلی لیں،اس میں سادہ چائے بنائیں جب اچھی طرح ابل جائے تو اس چائے کو ٹھنڈا کر لیں،اور اس سے اپنی جلد دھوئیں۔چند ہی دن کے استعمال سے آپ کی جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آجائے گی
4۔ ۔سوجے پپوٹے اور آنکھوں کے نیچے حلقے:۔
اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی ہیں ۔یا اگر پانی کم پیتی ہیں تو آنکھوں کے حلقے اور پپوٹوں کی سوجن ہو سکتی ہے۔ایسے میں سادہ چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز ٹھنڈے کر کے آنکھوں پر رکھیں اور تھوڑی دیر سکون سے لیٹ جائیں آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا۔
5۔پودینے کے پتے اور سبز چائے کا اسکرب:۔
نرم ملائم اور چمکدار جلد کے لئےپودینے کے پتے اور سبز چائے کو ملا کر پیس لیں۔پھر اس کا اسکرب بنا کر چہرے پر ملیں۔اس اسکرب سے آپ کی جلد دلکش اور خوبصورت ہوجائے گی۔
6۔خشک جلد کے لئےموئسچرائزر:۔
سبز چائے ،لیموں کا رس،وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے ملا کراس کو اپنے چہرے پر لگائیں ۔چہرے کی خشکی ختم ہو جائے گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chai Se Khubsoorti Pane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chai Se Khubsoorti Pane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.