Carrot Home Remedies For Skin

10ٹوٹکے اپنائیں گاجر سے جلد خوبصورت بنائیں


۱۔ خشک جلد چمکدار بنائیں:
گاجر ایک اچھی غذا ہے جس کے کھانے سے جلد صحت مند اور تروتازہ ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ گاجر کو فیس ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ گاجر کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طرح مکس کریں
۔ انگلیوں کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں
۔ پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں
۔ نیم گرم پانی یا ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ تیز گرم پانی استعمال نہ کریں ۔
۔ یہ ماسک ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۲۔ جلد کی جلن اور انفیکشن کے لیے:
گاجر میں ہائی بیٹا کیروٹین کی موجودگی کی وجہ سے زخم بھرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ کسی بھی طرح کے اسکن انفیکشن ، کٹ یا زخم پر گاجر کا رس لگایا جاسکتا ہے ۔ گاجر زخم بھرنے کی صلاحیت کو تیز کردیتی ہے جبکہ انفیکشن اور جلن کو کم کرتی ہے۔

۳۔ سورج سے حفاظت:
گاجر میں میلانن ہوتا ہے جو جلد کو ( خصوصاً ہاتھوں اور پیروں کو ) سرخی بخشتی ہے ۔ روزانہ کچی گاجر کھانے یا اس کا جوس پینے سے جلد پر ایک حفاظتی سطح آجاتی ہے جو جلد کو جھلسا دینے والی دھوپ اور اس سے ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔

۴۔ کیل مہاسوں کے لیے:
گاجر میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ کیل مہاسوں ، جلد کی خارش اور دوسرے جلدی مسائل ختم کرتا ہے ۔ اس کے لیے گاجر سے بنا فیس ماسک استعمال کر سکتے ہیں ۔
۔ دو چائے کا چمچ گاجر کا رس۔
۔ ا چائے کا چمچ شہد
۔ آدھا چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر
۔تینوں چیزیں اچھی طرح ملالیں
۔ یہ فیس پیک گردن اور چہرے پر لگائیں
۔۲۰ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں
۔ بیسن اور سادے پانی سے دھولیں
۔ ہفتے میں دو یا تین مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔


۵۔ جھریوں کا خاتمہ:
گاجر میں موجود وٹامن اے اور سی جسم میں کولاجن کی افزائش کرتی ہے ۔ یہ ایک قسم کا پروٹین ہے جو جلد کے کھینچاؤ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ یہ جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے۔
۔ دو چائے کے چمچ گاجر کا رس
۔ کیلے کا گودا
۔ انڈے کی سفیدی
۔ چند قطرے لیموں کا رس
ایک پیالے میں تمام چیزوں کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں ۔ ہاتھوں کو گولائی میں حرکت دے کر یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں ۔ ۲۰ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔ ہفتے مین دو مرتبہ کریں۔


۶۔ رنگت نکھارنے کے لیے:
۔ گاجر کا پیسٹ (کچی گاجر کو بلینڈ کرلیں)
۔ ایک چائے کا چمچ دہی
۔ ایک چائے کا چمچ بیسن
۔ ۳ چٹکی ہلدی
ایک پیالے میں گاجر کا پیسٹ ، دہی ، ہلدی اور بیسن اچھی طرح ملائیں
۔ یہ فیس پیک گردن اور ہاتھوں پر لگائیں
۔ ۱۵ ے ۲۰ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں
۔ سادے پانی سے دھولیں
یہ فیس پیک جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کرکے رنگت کو نکھارے گا۔


۷۔ داغ دھبوں سے پاک جلد کے لیے :
پپیتہ اور گاجر جلد کو حیرت انگیز حد تک بدل دیتے ہیں۔
۔ گاجر کا پیسٹ(آدھی کچی گاجربلینڈ کرلیں)
۔ پپیتے کا پیسٹ( ۵۔ ۴ پپیتے کے کیوبس بلینڈ کرلیں )
۔ دودھ
۔ گاجر اور پپیتے کے پیسٹ کو اچھی طرح مکس کرلیں اس میں دودھ شامل کر کے ملاتے جائیں ۔
۔ چہرے اور گردن پر لگائیں
۔ ۲۰ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ۔
۔ نیم گرم پانی سے دھولیں
ہفتے میں ۳ مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔
روزانہ کچی گاجر کھانے یا جوس پینے سے جلد پر سے داغ دھبے صاف ہوتے ہیں ۔ روزانہ ۱۵۰ سے ۲۰۰ ملی لیٹر گاجر کا جوس صبح کے وقت خالی پیٹ پئیں۔

۸۔ فیشل اسپرے:
تیز دھوپ یا گرد و غبار کا سامنہ کرنے کے بعد جلد کو تسکین پہنچانے کے لیے یہ اسپرے مفید ہے ۔
۔ گاجر کا جوس
۔ عرق گلاب
ایک حصہ گاجر کا جوس دو حصے عرق گلاب کے ساتھ ملائیں
۔ اس لکوئڈ کو اسپرے بوتل میں رکھ لیں
۔ چہرے اور جسم پر اسکا استعمال کریں
دھوپ سے جھلس جانے والی جلد اور اسکی جلن میں آرام پہنچائے گا ۔ دھوپ سے کم ہونے والی رنگت کو بھی سنوارے گا۔


۹۔ اسکن موائسچرائزر:
۔ دو چائے کا چمچ کدوکش کی ہوئی گاجر
۔ ایک چائے کا چمچ شہد
۔ ایک چائے کا چمچ ملک کریم
۔ چند قطرے زیتون کا تیل
۔گاجر کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں
یہ پیسٹ ایک پیالے میں ڈال کر شہد ، کریم اور زیتون کا تیل اچھی طرح ملائیں
۔ چہرے کو دھو کر یہ ماسک لگائیں
۔ ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں
۔ ٹھنڈے پانی سے دھولیں

Source : Htv

Carrot home remedies for skin are mentioned here to help you. Carrot home remedies for skin article are here to help you to make your skin glow easily by carrot home remedies. Carrot home remedies will help you to reduce your problems and prevent you from many skin problems. By reading this article of carrot home remedies for skinyou will come to know about the ways to use carrot in winters. These carrot home remedies are very beneficial and helpful for every age group. You can follow these carrot home remedies for skin to maintain a good household.

Carrot Home Remedies For Skin

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Carrot Home Remedies For Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Carrot Home Remedies For Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3791 Views   |   04 Dec 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Carrot Home Remedies For Skin

Carrot Home Remedies For Skin ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Carrot Home Remedies For Skin سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔