اس گریوی سے کئی طرح کے سالن فوراً پکا لیتی ہوں.. انڈین شیف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے 50 سالن منٹوں میں تیار ہوجائیں

روز کھانا بنانا کافی وقت اور محنت طلب کام ہے. اگر خواتین نوکری پیشہ ہوں تو روز کھانا تیار کرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے

البتہ آج ہم آپ کو مشہور بھارتی شیف پنکج بھدوریا کا بتایا ہوا ایسا سالن بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے ایک بار بنا کر آپ فریج میں محفوظ کرلیں تو نہ صرف اس سالن سے منٹوں میں کھانا تیار ہوجائے گا بلکہ چھولے، کوفتے، آلو مٹر سمیت کم سے کم 50 مختلف سالن بنائے جا سکتے ہیں.

اس کو بنانے کے لیے 4 بڑی پیاز، 8 بڑے سرخ ٹماٹر، 4 انچ کا ادرک کا ٹکڑا، 6 سے 8 ہری مرچیں، ایک چمچ لہسن کا پیسٹ، دو کھانے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر، دو کھانے کے چمچ دھنیا پاؤڈر، ، ایک چمچ ہلدی پاؤڈر، دو چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر، ایک چمچ سیاہ زیرہ (کاراوے سیڈز)، ایک چمچ زیرہ، دو انچ کا دار چینی کا ٹکڑا، 2 سے 3 تیز پات، 5 سے 6 سبز الائچی، 7 سے 8 لونگ، 12 سے 15 کاجو، ایک چمچ نمک، آدھا کپ تیل لیں.

سب سے پہلے پیاز، ہری مرچ اور ادرک کو باریک کاٹ لیں اور ٹماٹر کو بھی کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں پاؤڈر مصالحے آدھا کپ پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کریں۔ سارا مصالحہ اور نمک شامل کریں اور پیسٹ کو دانے دار ہونے تک پکنے دیں۔ اب کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ اس کا رنگ ہلکا ہو جائے۔ اس کے بعد کٹی ہوئی ادرک اور مرچیں ڈال کر پیاز کے سنہری ہونے تک بھونیں۔ اب مصالحہ پیسٹ ڈالیں اور تیل کے اوپر آنے تک پکائیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر گودا نہ ہو جائیں اور تیل دوبارہ سطح پر آجائے۔ اس کے بعد کاجو کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 3 سے 4 منٹ تک پکائیں جب تک کہ تیل دوبارہ سطح پر نہ آجائے۔

لیجیے مزیدار چٹ پٹی گریوی تیار ہے. اب اس سالن کو محفوظ کرلیں اور روز نت نئی ڈشز منٹوں میں تیار کر کے سب کو حیران کردیں.

Magical Curry Recipe To Cook 50 Dishes In Few Minutes

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Magical Curry Recipe To Cook 50 Dishes In Few Minutes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Magical Curry Recipe To Cook 50 Dishes In Few Minutes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9151 Views   |   28 Nov 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

اس گریوی سے کئی طرح کے سالن فوراً پکا لیتی ہوں.. انڈین شیف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے 50 سالن منٹوں میں تیار ہوجائیں

اس گریوی سے کئی طرح کے سالن فوراً پکا لیتی ہوں.. انڈین شیف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے 50 سالن منٹوں میں تیار ہوجائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس گریوی سے کئی طرح کے سالن فوراً پکا لیتی ہوں.. انڈین شیف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے 50 سالن منٹوں میں تیار ہوجائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔