کیا زیادہ بیٹھنے سے آپ کا بھی نچلا حصہ (کولہے) بھاری بھرکم ہوگیا ہے؟تو پھر اس آسان نسخے کو آزمائیے اور وزن گھٹائیے۔۔

100‏ میں سے 85 فیصد خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے ان کے وزن کے ساتھ ساتھ ان کے کولہے یا بیک سائیڈ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔ آج کے اس معاشرے میں اس چیز کو دلکش اور پر کشش کہا جاتا ہے۔ لیکن ان کو یہ معلوم نہیں کہ خواتین میں یہ بیماری ایک خاص وجہ سے ہوتی ہے، جو پہلے تو کچھ سالوں تک کوئی نقصان نہیں دیتی لیکن جونہی عمر بڑھ جاتی ہے اور جوانی ختم ہونے لگتی ہے تو آہستہ آہستہ اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیتی ہے وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، اور ان کے ٹانگوں اور گھٹنوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، ان کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ اکثر خواتین پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے چل نہیں سکتیں اگر وہ لمبا سفر کرتی ہیں تو ان کی ٹانگیں درد سے بحال ہو جاتی ہیں ان کو کام کاج میں بھی مشکل آتی ہے۔ کچھ خواتین تو بالکل ہی چارپائی پرآ جاتی ہیں یعنی بالکل چلنے پھرنے سے رہ جاتی ہیں۔ لڑکیوں کا یہ مسئلہ زیادہ بیٹھنے یا لیٹنے سے یا گھی اور آئل وغیرہ میں تلی ہوئی چیزوں کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے بیک سائیڈ یعنی کولہے بڑھ جاتی ہے۔ ان چیزوں سے پٹھوں میں ہوا پڑ جاتی ہے اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں ان میں سوزش ہونے لگتی ہے وزن اور سائز بھی ذیادہ ہونے لگتا ہے۔ لڑکیوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ کافی دیر تک ٹی وی بیٹھ کر دیکھتی ہیں یا سوتی رہتی ہیں کوئی کام یا ایکسر سائز نہیں کرتیں بیٹھ بیٹھ کر ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور کولہوں کاسائز بڑھ جاتا ہے۔ اس مسئلہ سے بچنے کیلۓ خواتین روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں اور کام کاج میں ذیادہ ٹائم گزاریں آئل اور تلی ہوئی چیزوں کا استعمال نہ کریں پٹھوں کو طاقت دینے والی چیزوں کا استعمال کریں۔
‏ اجوائن کے پتے 10 گرا
‏ لاکھ دانہ 10 گرام
‏ کلونجی 10 گرام
‏ کالا زیرہ 10 گرام

‏ ان تمام ایشاء کا سفوف بنا لیں صبح نہار منہ ایک چاۓ والا چمچ تازہ پانی سے لیں۔ کچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔ اگراس کے استعمال سے طبیعت میں کوئی منفی ردعمل محسوس کریں تو اس کو روک دیں۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2628 Views   |   25 Feb 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا زیادہ بیٹھنے سے آپ کا بھی نچلا حصہ (کولہے) بھاری بھرکم ہوگیا ہے؟تو پھر اس آسان نسخے کو آزمائیے اور وزن گھٹائیے۔۔ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا زیادہ بیٹھنے سے آپ کا بھی نچلا حصہ (کولہے) بھاری بھرکم ہوگیا ہے؟تو پھر اس آسان نسخے کو آزمائیے اور وزن گھٹائیے۔۔) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.