دکان کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی پھر ماں سے رقم اُدھار لی ۔۔ دو بھائیوں نے کس طرح غریبی سے امیری کا سفر طے کیا جس سے یہ مشہور ہوگئے؟

پیزا ایک مزیدار کھانا ہے جس کو کھا کر پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر نیت نہیں بھرتی۔ پیزاکے لوگ دیوانے ہوتے ہیں اور مہنگے سے مہنگا پیزا آرڈر دے کر گھر منگواتے اور کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لوگ 'پیزا ہٹ' کے نام سے تو واقف ہی ہوں گے لیکن یہ کمپنی کب اور کیسے وجود میں آئی اس آرٹیکل میں آپ کو دلچسپ باتیں اور حقائق بتائیں گے۔

* پیزا ہٹ کمپنی کا آغاز

پیزا ہٹ ایک امریکی ملٹی نیشنل ریسٹورنٹ ہے جس کا آغاز ڈین اور فرینک کارنی کی جانب سے 1958ء میں کیا گیا۔ یہ معروف کمپنی اطالوی امریکی کھانے پکانے کے لیے (جس میں پیزہ اور پاستا کے ساتھ ساتھ کناری پکوان اور ڈیسرٹ شامل ہیں) کے لیے جانی جاتی ہے۔

پیزا ہٹ 31 دسمبر 2019 تک دنیا میں 15،000 سے زائد مقامات پر اب تک 18 ہزار 703 شاخیں کھول چکی ہے جو کہ اس کپنی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

پیزا ہٹ کی شروعات کوئی بہت پرانے دور سے نہیں ہوئی۔مذکورہ کمپنی دو بھائیوں کی طرف سے 1958 میں امریکی شہر وکیٹا، کنساس میں شروع کی گئی۔

پیزا ہٹ کمپنی کے بانی بھائی ڈین اور فرینک کارنی نے اپنے ایک دوست کی تجویز پر پیزا پارلر کھولنے کا ارادہ کیا تھا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق دونوں بھائیوں ڈین اور فرینک کارنی کو ایک دن پیزا شاپ کھولنے کا خیال آیا لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنی دکان کھول سکیں۔

فرینک اور ڈین کارنی نے دکان شروع کرنے کے لیے اپنی ماں سے $1,000 ڈالر اُدھار لیے۔ پھر انہوں نے استعمال شدہ کچھ سامان خریدا، اور ایک عمارت کرائے پر لی اور کام کا آغاز کر دیا۔

1971 میں پیزا ہٹ دنیا کی سب سے بڑی پیزا چین کمپنی بن گئی تھی۔ ایک سال بعد پیزا ہٹ نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں اپنی جگہ بنائی۔ Pizza Hut نے بھی، پہلی بار، امریکی مارکیٹ میں ایک ملین ڈالر کی فروخت کا ہفتہ حاصل کیا۔

پھر چند سال بعد اشتہارات بنانے والی کمپنیوں نے اُس دوران پیزا ہٹ میں تیزی سے اثر انداز ہونے اور اپنی دلچسپ کا اظہار کرنا شروع کیا بعد میں قومی اور مقامی دونوں سطح پر اس کی مہم چلائی گئی۔

بعد ازاں اُن دونوں بھائیوں کی طرف سے اس چھوٹی سی دکان میں جو کچھ شروع ہوا تھا اس کے بعد سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 10,000 سے زیادہ دکانیں پیزا ہٹ کی کمپنیوں پر مشتمل کھل چکی ہیں جو کہ 86 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہیں۔

دونوں بھائیوں ڈین اور فرینک کارنی کی محنت اور لگن کے باعث آج' پیزا ہٹ' دنیا کا ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

Pizza Hutt Kese Start Hua

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pizza Hutt Kese Start Hua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pizza Hutt Kese Start Hua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2354 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دکان کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی پھر ماں سے رقم اُدھار لی ۔۔ دو بھائیوں نے کس طرح غریبی سے امیری کا سفر طے کیا جس سے یہ مشہور ہوگئے؟

دکان کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی پھر ماں سے رقم اُدھار لی ۔۔ دو بھائیوں نے کس طرح غریبی سے امیری کا سفر طے کیا جس سے یہ مشہور ہوگئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دکان کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی پھر ماں سے رقم اُدھار لی ۔۔ دو بھائیوں نے کس طرح غریبی سے امیری کا سفر طے کیا جس سے یہ مشہور ہوگئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔