اب بازار سے مہنگے مہنگے لوشن خریدنے کی ضرورت نہیں ۔۔ گھریلو اشیاء سے سستا اور بہترین موسچرائزنگ لوشن بنائیں ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے

سردی کا موسم آتے ہی خرچے بڑھ جاتے ہیں اور ہمیں اپنی جلد کو ٹھیک رکھنے کے لئے بازار سے مہنگے مہنگے موسچرائزنگ لوشن خریدنے پڑتے ہیں، اور اگر جلد اور صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو ڈاکٹر کے چکر لگا لگا کر پیسے خرچ ہو جاتے ہیں۔

تو پھر مہنگائی کے اس دور میں خرچے سے بچنے کے لئے اب گھر میں موسچرائزنگ لوشن بنائیں وہ بھی گھر میں موجود چیزوں سے جو بنے گا اتنا بہترین کہ آپ کی جلد بھی نرم و ملائم اور نکھری نکھری ہو جائے گی اور یہ آپ کو سستا بھی پڑے گا۔

تو آیئے پھر جانتے ہیں مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ہوم میڈ موسچرائزنگ لوشن بنانے کا آسان طریقہ۔

ہوم میڈ لوشن بنانے کا طریقہ

• اجزاء

دیسی مکھن۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
کیسٹر آئل۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ
گلیسرین بازار سے ملنے والی۔۔۔ ایک چھوٹی بوتل
کڑوے بادام کا تیل۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ایلوویرا جیل (بازار میں ملنے والا) 3 سے 4 چمچ

• طریقہ کار

اوپر بتائی گئے تمام اجزاء کو مکس کریں اور جب یہ کریم کی شکل میں آ جائے تو اس میں لیمن اسنشئیل آئل کے چند قطرے ڈالیں اور مکس کریں آخر میں اس میں بازار سے ملنے والا کمپنی والا ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کر کے اسے کسی ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بھر لیں۔

آپ کا بہترین ہوم میڈ لوشن یا موسچرائزنگ کریم تیار ہے، اسے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگائیں اور نرم و ملائم جلد پائیں وہ بھی بنا کسی کیمیکل والے لوشن کے تو بس پھر انتظار کیا آج ہی اسے بنائے اور لگائیں۔

Moisturizing Lotion Banane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Moisturizing Lotion Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moisturizing Lotion Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1821 Views   |   02 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

اب بازار سے مہنگے مہنگے لوشن خریدنے کی ضرورت نہیں ۔۔ گھریلو اشیاء سے سستا اور بہترین موسچرائزنگ لوشن بنائیں ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے

اب بازار سے مہنگے مہنگے لوشن خریدنے کی ضرورت نہیں ۔۔ گھریلو اشیاء سے سستا اور بہترین موسچرائزنگ لوشن بنائیں ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب بازار سے مہنگے مہنگے لوشن خریدنے کی ضرورت نہیں ۔۔ گھریلو اشیاء سے سستا اور بہترین موسچرائزنگ لوشن بنائیں ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔