عورتوں کا ننگے سر آنا منع اور ۔۔ شادی کارڈ پر لکھی انوکھی ہدایات جو شرکت کرنے والے ہر مہمان کو حیران کردیں گی

پاکستان میں شادی میں وقت کی پابندی کسی مذاق سے کم نہیں، مہمان ہوں یا میزبان سب تاخیر سے پہنچتے ہیں اور شادی بیاہ پر خواتین کیلئے سر پر دوپٹہ لینا ناممکن سمجھا جاتا ہے تاہم لوگوں نے اب شادیوں کے دعوت نامے پر وقت کی پابندی اور دوپٹے سے متعلق ہدایات لکھنا شروع کردی ہیں جو مثبت تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک شادی کارڈ پر میزبان نے 24 مارچ کو ہونے والی تقریب کی دعوت کے ساتھ کارڈ پر وقت کی پابندی اور عورتوں کو ننگے سر نے آنے کی تاکید کی ہے۔

ہمارے معاشرے میں وقت کا ضیاع عام ہے، یہاں اگر 6 بجے تقریب کا وقت ہے تو مہمان کبھی وقت پر نہیں آتے اور میزبان کی اپنی تیاری بھی 8، 9 بجے سے پہلے مکمل نہیں ہوتی۔

مہمان اور میزبان دونوں کے ذہنوں میں 2 گھنٹے ہوتے ہیں کہ اگر 6 بجے کا وقت دیا ہے تو 8 سے پہلے پروگرام شروع نہیں ہوگا اس لئے دونوں ہی وقت ضائع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔جہاں تک خواتین کے دوپٹہ لینے کی بات ہے تو مہنگے لباس اور میک اپ کے بعد اکثر خواتین دوپٹہ سر پر اوڑھنا تو دور کندھے پر رکھنا بھی پسند نہیں کرتی تاہم اس شادی کارڈ پر لکھی تحریر معاشرے میں آنے والی مثبت تبدیلی کی طرف اشارہ ہے کہ لوگوں نے وقت اور پردے کی اہمیت کو سمجھنا شروع کردیا ہے۔

Anokha Shadi Card

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anokha Shadi Card and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anokha Shadi Card to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   32244 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عورتوں کا ننگے سر آنا منع اور ۔۔ شادی کارڈ پر لکھی انوکھی ہدایات جو شرکت کرنے والے ہر مہمان کو حیران کردیں گی

عورتوں کا ننگے سر آنا منع اور ۔۔ شادی کارڈ پر لکھی انوکھی ہدایات جو شرکت کرنے والے ہر مہمان کو حیران کردیں گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورتوں کا ننگے سر آنا منع اور ۔۔ شادی کارڈ پر لکھی انوکھی ہدایات جو شرکت کرنے والے ہر مہمان کو حیران کردیں گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔