ناشپاتی سے بنا فیس اسکرب ، کریم اور پالش، آپ کی جلد کو منٹوں میں چمکدار اور حسین بنادے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا قیمتی نسخہ

ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے اور ہم میں سے اکثرافراد اس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اس میں ہمارے لئے فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ لذت اور ذائقہ میں بھی لاجواب ہے۔ ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د تر ہے۔ سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ ناشپاتی میں سوڈیم،پوٹاشیم،کاربوہائیڈریٹ،کاپر، فاسفورس، پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔

ہمارے ملک میں ایک ہی قسم کی ناشپاتی پائی جاتی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک نرم گودے والی ناشپاتی بھی ہوتی ہے جو بچوں میں زیادہ پسند کی جاتی ہے اس کی وجہ کہ وہ عام ناشپاتی سے زیادہ رسیلی اور میٹھی ہو تی ہے اس کے عالوہ بہت نرم ہوتی ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے۔ لیکن دوسرے ممالک میں اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ناشپاتی کو ہمیشہ چھلکے سمیت استعمال کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ ایک ناشپاتی میں 101کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں کاپر اچھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کہ دوسرے پھلوں میں اتنا زیادہ نہیں ہوتا ۔ بچوں کو سب سے پہلے دئیے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ لیکن آج ہم ناشپاتی سے ماسک، کریم اور پالش بنائیں گے۔

فیس اسکرب:

حسنِ یوسف ایک چمچ
ناشپاتی کا گودا ایک کھانے کا چمچ
براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ

حسنِ یوسف لے کر ایک پیالے میں بھگودیں۔ اس میں مٹی ہوتی ہے بھگونے سے وہ مٹی نیچے بیٹھ جائے گی، اوپر اوپر سے حسنِ یوسف جو سفید رنگ کا ہوگا وہ کسی چمچ کی مدد سے اٹھا لیں۔ اب اسکو ایک پیالے میں نکال لیں۔ اس میں ناشپاتی کا پلپ ڈالیں، اس کو اچھی طرح ملائیں اور اس کے بعد اس میں براؤن شوگر ڈال دیں۔ اب اس کو بھی یک جان کر لیں آپ کا فیس اسکرب تیار ہے۔ اس کو چہرے پر لگا کر اسکربنگ کریں آپ کا چہرہ بالکل چمک جائے گا۔

فیس پالش:

ہلدی ایک چٹکی
ناشپاتی کا گودا ایک چمچ
گندم کا آٹا یا چاول کا آٹا ایک چمچ
خشک دودھ ایک چمچ
ان تمام چیزوں کو ملا لیں، اور اس کو چہرے پر لگا لیں، آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، خشک ہوجائے تو عرقِ گلاب سے صاٖف کرلیں۔

فیس کریم:

خشک دودھ 2 چمچ
ناشپاتی کا جوس ایک چمچ
بادام/تل/زیتون کا تیل چند قطرے

دودھ اور ناشپاتی کا جوس ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں کسی بھی تیل کے چند قطرے ملا لیں، اور یک جان کر لیں اور اس کریم کولگا کر رات بھر لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔ آپ کی جلد نرم ملائم اور حسین ہو جائے گی۔

Homemade Nashpati Face Scrub

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Nashpati Face Scrub and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Nashpati Face Scrub to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1863 Views   |   20 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

ناشپاتی سے بنا فیس اسکرب ، کریم اور پالش، آپ کی جلد کو منٹوں میں چمکدار اور حسین بنادے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا قیمتی نسخہ

ناشپاتی سے بنا فیس اسکرب ، کریم اور پالش، آپ کی جلد کو منٹوں میں چمکدار اور حسین بنادے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا قیمتی نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناشپاتی سے بنا فیس اسکرب ، کریم اور پالش، آپ کی جلد کو منٹوں میں چمکدار اور حسین بنادے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا قیمتی نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔