تمہیں غصہ آ رہا ہے، جاؤ یہاں سے ورنہ۔۔ ثنا یوسف نے قاتل ٹک ٹاکر لڑکے سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟

Sana Yousaf Last Words Before Murdered

مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی۔

اسلام آباد کے علاقے جی 13/1 میں 2 جون کو پیش آنے والے المناک واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک 22 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نے 17 سالہ ثناء یوسف کو دن دہاڑے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

قاتل کی شناخت عمر حیات عرف "کاکا" کے نام سے ہوئی ہے، جو کئی روز سے ثناء یوسف کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمر، ثناء سے زبردستی دوستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور بارہا رابطے کر رہا تھا، لیکن انکار پر اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

عینی شاہدین اور قریبی ذرائع کے مطابق واردات سے چند لمحے قبل ثناء یوسف نے قاتل کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کے الفاظ کچھ یوں تھے؛

"تمہیں غصہ آ رہا ہے، پلیز یہاں سے چلے جاؤ، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، مسئلہ ہو جائے گا، جاؤ یہاں سے۔"

مگر عمر نے اس تنبیہ کو نظر انداز کرتے ہوئے پستول نکالا اور دو گولیاں ان کے سینے میں داغ دیں، پھر موقع سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے فوراً بعد ثناء یوسف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ سانحہ شام 5 بجے کے قریب پیش آیا، جس کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا۔

پولیس نے قاتل کو فرار کے چند گھنٹوں بعد ہی جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار کی زندگی کا خاتمہ تھا بلکہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بھی کئی سوالات چھوڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کیا شہرت حاصل کرنے والی لڑکیوں کو صرف "نہ" کہنے کی سزا موت ہو سکتی ہے؟ یہ سوال اب سب کے ذہنوں میں گونج رہا ہے۔

Sana Yousaf Last Words Before Murdered

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sana Yousaf Last Words Before Murdered and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Yousaf Last Words Before Murdered to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   15446 Views   |   03 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 June 2025)

تمہیں غصہ آ رہا ہے، جاؤ یہاں سے ورنہ۔۔ ثنا یوسف نے قاتل ٹک ٹاکر لڑکے سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟

تمہیں غصہ آ رہا ہے، جاؤ یہاں سے ورنہ۔۔ ثنا یوسف نے قاتل ٹک ٹاکر لڑکے سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تمہیں غصہ آ رہا ہے، جاؤ یہاں سے ورنہ۔۔ ثنا یوسف نے قاتل ٹک ٹاکر لڑکے سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔