کھانا کوئی بھی ہو لہسن کا ایک ٹکڑا اس کا زائقہ بڑھانے کے لئے کافی ہے لہسن کو دنیا بھر میں کھانوں کو زائقے دار بنانے اور خوشبو دار بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ اسے اپنے کمرے میں اپنے بستر کے نیچے بھی رکھ کر کچھ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ بھی حیران ہو رہے ہوں گے کہ آخر بستر کے نیچے لہسن رکھنے سے کیا ہوگا؟ تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو کونسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
• آرام دہ اور پر سکون بنائے
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اگر آپ لہسن اپنے تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں گے تو آپ آرام دہ اور پرسکون نیند لے سکیں گے، جیسے جیسے لہسن کی خوشبو سانس کے زریعے آپ کے جسم میں جائے گی آپ کو نیند آئے گی اور جسم کو سکون ملے گا، اور پھر آپ بہت جلدی سو سکیں گے وہ بھی بنا کسی بے چینی کے، ساتھ ہی یہ آپ کو گہری نیند میں سونے میں مدد دے گا، یعنی آپ جلدی پرسکون اور گہری نیند میں سو سکیں گے۔
پریشان نہ ہوں آپ کے تکیے اور کمرے سے لہسن کی بدبو نہیں آئے گی، آپ کو بس لہسن کا ایک جوا تکیے کے نیچے رکھنا ہے پورا لہسن نہیں، تو بس آج سے ہی ایسا کریں اور پائیں پُر سکین نیند۔
• معدہ کے مسائل
اگر آپ کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے تو تکیے کے نیچے دلہسن رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک گلاس پانی کے ساتھ تھوڑا سا لہسن ڈال کر پی لیں، اب آپ دیکھیں کہ نیند کے ساتھ ساتھ گیس، پیٹ درد، ہاضمہ اور دیگر کئی مسائل بھی اس ایک لہسن سے کتنی آسانی سے حل ہو جائیں گے۔