تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج

تلبینہ ایک بہترین غذا ہے جو آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے ۔ تلبینہ آپ کے دل کی اہم شریانوں میں خون کی گردش جاری رکھتا ہے اور انہیں بلاک ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ساتھ arteriosclerosisسے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

تلبینہ انجائنا سے بچاتا ہے ۔ ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لیے تلبینہ ایک بہترین غذا ہے ۔ تلبینہ جوء کے آٹے سے بنائی ہوئی ایک خاص قسم کی کھیر سے جسے دودھ میں پکایا جاتا ہے اور شہد سے میٹھا کیا جاتا ہے ۔نبی ﷺ نے تلبینہ کا طب ونبوی ﷺ میں شامل کیا اور ایسے لوگوں کو کھانے کو کہا جو کے شدید غم ، ذہنی دباؤ اور دل کی بیماریوں کا شکار ہیں ۔

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ جب کہیں کسی کا انتقال ہوجاتا تھا تو لوگ آتے اور افسوس کرکے چلے جاتے ۔ جب گھر میں صرف اہل و عیال رہ جاتے تو حضرت عائشہؓ اُن سے فرماتیں کہ ایک برتن میں تلبینہ بنائیں اور سب گھر والے کھائیں کیونکہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ تلبینہ دل کو سکون پہنچاتا ہے اور اُن لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جو ذہنی دباؤ اور شدید غم کا شکار ہیں ۔

تلبینہ میں انسان کے دل کو سکوں بخشنے کی طاقت موجود ہے ۔ تلبینہ کا استعمال دماغ کا تیز کرتا ہے ۔ ایسے لوگ جو ذہنی دباؤ کا شکار ہیں وہ تلبینہ کا استعمال کریں ، تلبینہ زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے بہت مفید ہے ۔

تلبینہ بیک وقت ایک غذا بھی ہے اور ایک دوا بھی ۔ تلبینہ نہ صرف آپ کو جسمانی طاقت دیتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے بہت سے مقامات پر تلبینہ کی اہمیت بیان کی ہے اور کہا ہے کہ تلبینہ شدید غم اور ذہنی دباؤ سے سکون دیتا ہے اور دل و دماغ کو کسی بھی صدمے سے نکلنے میں مدددیتا ہے ۔

تلبینہ بنانے کا طریقہ
جوء کا آٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ کپ
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو کپ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ
دو کپ دودھ میں جوء کے آٹے کو گھول لیں تاکہ گھٹلی نہ بنے
اب اس آمیزے کو ایک پتیلی میں ڈال کر اُبال لیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تا کہ گھٹلیاں نہ بنیں
کم سے کم دو اُبال آنے تک پکائیں
چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور شہد ڈال کر پیش کریں

Talbina

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Talbina and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Talbina to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   12195 Views   |   17 Mar 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج

تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔