ایشوریہ رائے کو راکھی ساونت سے کیوں ملایا جا رہا ہے؟ سابق ملکہِ حسن کی سعودی فلم فیسٹیول سے ویڈیو وائرل

Fans Compared Aishwarya Rai Bachchan Latest Appearance To Rakhi Sawant

ایشوریہ رائے بچن، جو کبھی مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی بے تاج ملکہ کہلاتی تھیں، ہمیشہ اپنی خوبصورتی اور نرمی بھری شخصیت کی وجہ سے دلوں پر راج کرتی رہی ہیں۔ شادی اور ماں بننے کے بعد اگرچہ انہوں نے فلموں سے کچھ فاصلہ رکھا، مگر ان کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی۔

حالیہ دنوں میں ایشوریہ رائے بچن جدہ میں ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ایک خصوصی سیشن کے دوران اپنی زندگی اور سینما پر بات کی۔ ان کی موجودگی کی ویڈیوز پلک جھپکتے ہی وائرل ہوگئیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ اُن کی شخصیت میں آنے والی تبدیلیاں فینز کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکیں— آخر عمر کسی پر رحم نہیں کرتی، اور وہ بیس سال کی لڑکی تو رہی نہیں۔

مگر بدقسمتی سے سوشل میڈیا ہمیشہ کی طرح سخت نکلا۔ کچھ لوگوں نے ان کے بدلے ہوئے چہرے کو لے کر عجیب و غریب تبصرے شروع کر دیے۔ کئی صارفین نے انہیں راکھی ساونت سے ملانا شروع کر دیا— وہی راکھی جسے چہرے پر حد سے زیادہ فلرز کروانے پر طویل عرصے سے تنقید کا سامنا ہے۔ اب یہی الزامات ایشوریہ کی جانب بھی پھینکے جا رہے ہیں۔

تنقید کرنے والوں نے تو حد ہی کر دی۔ کسی نے لکھا، مجھے لگا یہ راکھی ساونت ہے!

دوسرے نے مذاق اڑاتے ہوئے بولا، واہ! راکھی ساونت کی انگلش بہت اچھی ہوگئی ہے۔

ایک صارف نے کہا، قدرتی چہرہ ہمیشہ خوبصورت ہوتا ہے، ان کے چہرے کی وہ خاص چمک اب باقی نہیں رہی۔

سوشل میڈیا کا یہ رویّہ ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ شہرت کے ساتھ محبت کم، اور تنقید زیادہ ملتی ہے— اور خواتین کے بڑھتی عمر پر طنز کرنا ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے۔

Fans Compared Aishwarya Rai Bachchan Latest Appearance To Rakhi Sawant

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fans Compared Aishwarya Rai Bachchan Latest Appearance To Rakhi Sawant and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fans Compared Aishwarya Rai Bachchan Latest Appearance To Rakhi Sawant to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   280 Views   |   09 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2025)

ایشوریہ رائے کو راکھی ساونت سے کیوں ملایا جا رہا ہے؟ سابق ملکہِ حسن کی سعودی فلم فیسٹیول سے ویڈیو وائرل

ایشوریہ رائے کو راکھی ساونت سے کیوں ملایا جا رہا ہے؟ سابق ملکہِ حسن کی سعودی فلم فیسٹیول سے ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایشوریہ رائے کو راکھی ساونت سے کیوں ملایا جا رہا ہے؟ سابق ملکہِ حسن کی سعودی فلم فیسٹیول سے ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts