انار کے 10 شاندار فوائد ۔۔ جانیئے جنت کے پھل انار کے وہ بہترین فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

انار ایک ایسا پھل ہے جس کو قرآنِ کریم میں جنت کا پھل قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر آسمانی کتابوں میں بھی اس کا ذکر موجود ہے، آج کل انار کا موسم ہے اور بازار اس خوبصورت پھل سے بھرے پڑے ہیں جنہیں دیکھ کر فوری اسے خرید کر کھانے کا دل کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ اس پھل کے بےشمار حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں، جہاں اسے بچے اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں وہیں اس کا جوس اور تیل بیوٹی پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ جلد کے لئے بہترین ہوتے ہیں، اس کے دیگر کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• انار کے حیرت انگیز فوائد

ذائقے میں میٹھا ترش یہ پھل اپنے طبی فوائد کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے، انار کو سُپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے اس پھل میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ میدہ، جگر کی گرمی، بواسیر، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوتِ مدافعت بڑھانے کے لئے بےحد مفید ہے۔

• دل کی صحت کے لئے مفید

انار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کے لیے بہت مفید ہے ایک تحقیق کے مطابق انار میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک جیسے خطرناک مسئلے سے آپ کو دور رکھ سکتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر انار کا ایک کپ جوس پینا آپ کے بلڈ پریشر کو متوازن کرتا ہے۔

• کینسر سے بچاؤ میں مفید

ایک تحقیق کے مطابق انار کے جوس میں پائے جانے والے آ کسیڈنٹس خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے لئے بہترین ہیں، ماہرین کے مطابق انار کا جوس مدافعتی سیلز کے ذریعے آ کسیڈنٹس ایل ڈی ایل اور کیسٹرول کو کم کرتا ہے جو کینسر کو پھیلانے کا بڑا سبب ہیں اس لئے کینسر کے مریضوں کو انار کے رس اور انار کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی تجویز دی جاتی ہے۔

• بڑھتی عمر کو روکے

چین کے ماہرین انار کو کم عمری کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ اس کا جوس زیادہ سے زیادہ پیتے ہیں اور اس سے خود کو دیر پا جوان رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو کاسمیٹکس انڈسٹری چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرتی ہے اور آج کل کئی کمپنیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کی پراڈکٹس میں خالص انار کے قدرتی اجزاء موجود ہیں اس کے علاوہ انار کا جوس اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونر میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

• جوڑوں کے درد سے نجات

انار کو جوڑوں کے درد سے نجات کا زریعہ بھی مانا جاتا ہے انار میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ جوڑوں کی سوزش، درد اور ورم کو دور کرنے کے لئے بہترین ہیں اس کا جوس استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Anaar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anaar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anaar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5234 Views   |   26 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انار کے 10 شاندار فوائد ۔۔ جانیئے جنت کے پھل انار کے وہ بہترین فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

انار کے 10 شاندار فوائد ۔۔ جانیئے جنت کے پھل انار کے وہ بہترین فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کے 10 شاندار فوائد ۔۔ جانیئے جنت کے پھل انار کے وہ بہترین فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔