ابا کو ہر دوسرے دن نوکری سے نکال دیا جاتا تھا اور.. بشریٰ انصاری کا بچپن کتنی غربت میں گزرا؟

"ابا ایک مشکل مزاج شخص تھے .وہ کامریڈ تھے اور سچ لکھتے تھے جس کی وجہ سے انھیں آئے دن اخبار کی نوکری سے نکال دیا جاتا تھا. مگر ہم چھوٹے تھے ہمیں گھر کے حالات کا اندازہ نہیں ہوتا تھا"

یہ کہنا ہے بشریٰ انصاری کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بچپن اور والد سے جڑی کئی باتیں بتائیں.

بشریٰ کا کہنا تھا کہ ان کے والد اکثر کہتے تھے کہ میں تو بڑا غریب آدمی ہوں تو وہ سوچتی تھیں کہ غربت کہاں ہے کیونکہ گھر میں تو کھانا بھی پکتا تھا. اس کی وجہ ان کی والدہ تھیں جنھوں نے کبھی حالات سے شکایت نہیں کی نہ ایسا ماحول پیدا کیا کہ گھر میں بچے افسوس کریں.

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ اسکول ہمیشہ عام بسوں میں آتی جاتی تھیں. آج کل کے بچے سڑک نہیں کراس کر پاتے اور وہ اس عمر میں بھی ان چیزوں سے نہیں گھبراتیں. ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی بہن اسماء تو آج بھی طارق روڈ رکشے سے چلی جاتی ہے کیونکہ ہماری تربیت ہی ایسی ہوئی ہے.

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ایک بار چچا نے ان کی والدہ کو پیسے دیے تب انھیں تھوڑا احساس ہوا. اس کے علاوہ جب انھوں نے اداکاری شروع کی تو وہ وقت تھوڑا مشکل تھا البتہ ایسے حالات نہیں تھے کہ انھیں کسی چھوٹے موٹے تھیٹر سے شروعات کرنی پڑتی.

Bushra Ansari Childhood Memories

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Childhood Memories and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Childhood Memories to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   26478 Views   |   26 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ابا کو ہر دوسرے دن نوکری سے نکال دیا جاتا تھا اور.. بشریٰ انصاری کا بچپن کتنی غربت میں گزرا؟

ابا کو ہر دوسرے دن نوکری سے نکال دیا جاتا تھا اور.. بشریٰ انصاری کا بچپن کتنی غربت میں گزرا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ابا کو ہر دوسرے دن نوکری سے نکال دیا جاتا تھا اور.. بشریٰ انصاری کا بچپن کتنی غربت میں گزرا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔