صدیوں سے عرب مرد و خواتین ناف میں تیل کیوں لگاتے ہیں؟؟؟ جان کر آپ ابھی سے لگانا شروع کردیں گے

ناف کسی بھی انسان کے جسم کا سب سے اہم اعضاء ہے مگر صرف اسے ہی سب سے زیادہ نظرانداز کیا جاتا ہے، ہم اپنے دیگر جسمانی اعضاء کا تو خیال رکھتے ہیں مگر اپنی ناف کا خیال نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ کئی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ناف انسانی جسم کا ایک ایسا اعضاء ہے جس کا براہِ راست تعلق ہماری صحت مند زندگی اور نشونما سے ہے، اگر عورت کی ناف کی بات کی جائے تو اس سے پیٹ میں موجود بچے کو آکسیجن، غذائیت، خون میسر ہوتا ہے اور یوں ایک ماں سے صرف ناف کے زریعے بچے کی زندگی جُڑی ہوتی ہے اس لئے یہ سب سے اہم ہے کہ ہم ناف کو زیرِ غور لاتے ہوئے اس پر تیل لگائیں اور مالش بھی کریں۔

ناف پر تیل کی مالش کیوں ضروری ہے؟

جس طرح ہمارے جسم کے باقی اعضاء پر ہم تیل لگاتے ہیں اور مالش کرتے ہیں، بالوں کی نشونما، جلد کی بہتری اور جسمانی درد سے نجات کے لئے اس ہی طرح ناف پر تیل لگا کر اور مالش کر کے ہم اپنے جسم کے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، ہماری ناف میں لاکھوں کی تعداد میں باریک نسیں ہوتی ہیں جن کا تعلق ہماری جلد، صحت، دماغ اور بالوں سے ہوتا ہے اس لئے اگر ہم ناف میں تیل لگائیں اور مساج کریں تو اس سے ہم کئی بیماریوں اور مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
اگر خواتین ماہواری کے دوران درد سے نجات چاہتی ہیں تو ناریل کے تیل کے چند قطرے ناف میں ٹپکا کر اسے مساج کریں اس سے ماہواری کے درد میں آرام آئے گا۔
اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو سونے میں دقت ہوتی ہے اور بےسکون رہتا ہے تو رات کو سونے سے پہلے ناف میں تیل لگائے اور مالش کرے تو پُرسکون نیند آئے گی اور بےچینی دور ہو جائے گی ساتھ ہی ذہنی سکون ملے گا۔

• گندگی دور کرے

اگر روزانہ نہانے کے بعد ناف میں تیل لگایا جائے اور رات کو سوتے وقت ناف میں تیل لگایا جائے تو صحت برقرار رہے گی، ذہنی دباؤ کم ہوگا، اس سے آپ کی ناف میں موجود گندگی دور ہوگی اور بیکٹیریا کا خاتمہ ہوگا۔

• جلد کو شفاف بنائے

اگر آپ ناف میں تیل لگا کر مالش کریں اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی عادت بنا لیں تو اس سے آپ کی جِلد ترو تازہ ہو جائے گی آپ کی جلد شفاف اور چمکدار بن جائے گی۔

• ہونٹوں کی حفاظت کرے

اگر آپ روزانہ رات کو ناریل کے تیل سے ناف کی مالش کریں تو اس سے آپ کے ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہوں گے اور ان سے کالا پن دور ہوگا۔

• آنکھوں کے لئے مفید

اگر آپ روزانہ ناف میں تیل ڈالیں اور اس کا مساج کریں تو اس سے آپ کی آنکھوں کے گِرد موجود ہلکے کم ہوں گے آپ کی آنکھوں کی سوجن دور ہو گی نظر تیز ہوگی اور بینائی محفوظ رہے گی۔

ناف میں لگانے کے لئے کونسا تیل استعمال کیا جائے؟

ناف میں سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، گلاب کی پتیوں کا تیل، نیم کا تیل، بادام کا تیل، ٹی ٹری آئل اور لیمن اسنشئیل آئل استعمال کیا جا سکتا ہے یہ تمام تیل ناف میں لگانے کے لئے بہترین اور با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

Naaf Main Tail Lagane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naaf Main Tail Lagane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naaf Main Tail Lagane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10528 Views   |   28 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

صدیوں سے عرب مرد و خواتین ناف میں تیل کیوں لگاتے ہیں؟؟؟ جان کر آپ ابھی سے لگانا شروع کردیں گے

صدیوں سے عرب مرد و خواتین ناف میں تیل کیوں لگاتے ہیں؟؟؟ جان کر آپ ابھی سے لگانا شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صدیوں سے عرب مرد و خواتین ناف میں تیل کیوں لگاتے ہیں؟؟؟ جان کر آپ ابھی سے لگانا شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔