بوڑھے باپ نے ڈگری بیٹے کی قبر پر رکھ دی ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ، جب نوجوان کو ڈگری اس کی شہادت کے بعد ملی

وقت کب بدل جائے، کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک ایسے بدقسمت والد کے ساتھ بھی ہوا ہے۔آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایمل کاسی بلوچستان کی ایک جامعہ کے طالب علم تھے، ایمل کاسی اس وقت سب کی توجہ حاصل کر گئے جب بلوچستان کی حکومت نے ان کی شہادت کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔

ایمل کاسی کوئٹہ شہر میں ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہو گئے تھے، جبکہ وہ اپنے گھر میں سب سے چھوٹے اور گھر کے چشم و چراغ تھے۔

ایمل کاسی کے والد کہتے ہیں کہ سب سے بڑا غم وہ ہے جب ایک باپ جوان بیٹے کی میت کو کندھا دے۔ اگر پہاڑوں پر ایسا صدمہ آتا تو وہ پاش پاش ہو جاتے۔ مگر انسان پھر بھی برداشت کر جاتا ہے۔

ایمل کاسی کا کمرہ اب بھی اسی طرح موجود ہے، جیسے کہ ان کی زندگی میں ہوتا تھا، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایمل گھر سے باہر گئے ہوں اور وہ واپس اپنے کمرے میں آئیں گے۔

ایمل کے بھائی ڈاکٹر میر وائس خان کاسی اپنے بھائی سے متعلق کہتے ہیں کہ اس کمرے میں آنے کے بعد اس کی خوشبو ہم محسوس کر رہے ہیں۔ میر وائس اپنے بھائی کی ٹریڈ مل کو جب سینے سے لگاتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے ایمل کو سینے سے لگا لیا ہو۔

ایمل کے بھائی اس بات کو اب بھی سوچتے ہیں کہ ایمل کی پیدائش کے وقت سب سے پہلے میں نے اسے دیکھا تھا اور اب شہادت کے بعد بھی میں نے ہی اسے دیکھا، پیدائش اور شہادت کے درمیان کا وقت اتنا جلدی گزر گیا کہ کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔

ایمل کا خواب تھا کہ وہ اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرے لیکن شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ ڈگری تو مکمل نہیں کر سکا مگر شہادت کے عہدے پر پہنچ گیا۔ ایمل کو حکومت بلوچستان نے بعد ازمرگ پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا تھا، گھر والے ایمل پر اب بھی فخر کرتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ایمل نے شہادت کے بعد ہی ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ایمل کے والد ڈگری لے کر بیٹے کی قبر پر گئے اور اس سے اپنی خوشی کا اظہار کیا، کیونکہ بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ پیچ ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرے۔

ایمل کاسی پاکستان کے پہلے شخص ہیں، جنہیں بعد ازمرگ ڈگری دی جا رہی ہے۔

Mout Ke Baad Degree Mili

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mout Ke Baad Degree Mili and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mout Ke Baad Degree Mili to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5592 Views   |   03 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

بوڑھے باپ نے ڈگری بیٹے کی قبر پر رکھ دی ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ، جب نوجوان کو ڈگری اس کی شہادت کے بعد ملی

بوڑھے باپ نے ڈگری بیٹے کی قبر پر رکھ دی ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ، جب نوجوان کو ڈگری اس کی شہادت کے بعد ملی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھے باپ نے ڈگری بیٹے کی قبر پر رکھ دی ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ، جب نوجوان کو ڈگری اس کی شہادت کے بعد ملی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔