خالی پیٹ ادرک کا پانی پینے سے کون سے 6 فائدے ہوسکتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی ادرک کا استعمال شروع کردیں گے

ادرک کے فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہوں گے کہ یہ کتنی فائدہ مند خصوصیات کی حامل ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال ذائقے کے ساتھ ساتھ ہاضمے اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ادرک ہمارے دیسی کھانوں کا لازمی جزو اور ہمارے گھروں میں پائی جانے والی ایک مفید ترین شے ہے ۔ اس کی معالجانہ خصوصیات سے زیادہ تر لوگ واقف ہی ہوں گے۔ لیکن یہاں ہم آپ کوایسی حیرت انگیز ٹپ بتائیں گے کہ اس کا پانی اگر صبح سویرے نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے کیا زبردست فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ ادرک کے تمام خواص سے فائدہ اٹھانے کا یہ سب سے بہتریں اور آسان حل ہے۔
ادرک میں وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، زنک، کاپر، مینگنیز اور کرومیم وغیرہ شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند جڑی بوٹی کہلائی جا سکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ادرک کا پانی پینے کے 5 ایسے فائدے بتائیں گے کہ اسے جان کر آپ بھی اس کا استعمال اپنا معمول بنا لیں گے۔

1۔ وزن میں کمی لائے:

ادرک میں چونکہ خوراک کو ہضم کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے اس لئے اس کے پانی کے استعمال سے میٹا بولزم تیز ہو جاتا ہے اور کھانا جلدی اور آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ گیس، اپھارہ ، یا طبیعت میں بھاری پن نہیں ہوتا۔ کیلوریز کو جلاتا ہے جس کی وجہ سے چربی تیزی سے جلتی ہے۔ اور آپ ایکٹو ہو جاتے ہیں۔

2۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید:

نہار منہ ادرک کا پانی پینے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے جو کہ شوگر سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکتا ہے۔ اور مریض کو اپنی شوگرپر کنٹرول رہتا ہے۔

3۔ جلد کو بنائے شگفتہ اور چمکدار:

ادرک میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ جسم کو ڈیٹوکسی فائی کردیتا ہے اور سارے زہریلے یا فاسد مودوں کو نکال باہر کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد کرتے ہیں۔ جسم سے گندگی نکل جائے تو چہرہ خوبصورت اور جلد شاداب ہو جاتی ہے۔ یہ خون صاف کر کے ایکنی پمپلز سے بھی نجات دلاتا ہے ۔

4۔ سوزش کم کرے:

جن لوگوں کو جسم میں سوزش اور ورم کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لئے بھی یہ بہت اچھی ریمیڈی ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس ان بیکٹیریا کے خلاف لڑتے ہیں جو کہ سوزش کا سبب بنتے ہیں۔

5۔ ہاضمہ مضبوط:

ادرک کا پانی خالی پیٹ پینے سے نظامِ یضم مضبوط ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹ اور ہاضمے کے مسائل نہیں ہوتے۔

6۔ کولیسٹرول گھٹائے:

ادرک کا پانی نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے، آپ کے جسم میں چربی جمع نہیں ہوتی۔ اور ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ادرک کا پانی کیسے بنائیں؟

ادرک کا پانی بنانے کے لیے آپ کو صرف ایک گلاس پانی میں ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا لیں اس کو کچل کر پانی میں ڈال دیں اور اسے ابال آنے تک گرم کریں۔ اسے چھان لیں اور لیموں کا رس ایک چمچ شہد میں ملا کر پی لیں تو یہ اور مفید ہو جائے گا۔

نوٹ:

یہ عام معلوماتی مضمون ہے ۔ اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کا علاج چل رہا ہے تو کسی بھی گھریلو ریمیڈی سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرورکریں۔

Khali Pait Adrak Ka Pani Peena

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khali Pait Adrak Ka Pani Peena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khali Pait Adrak Ka Pani Peena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamarweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2771 Views   |   27 Aug 2022
About the Author:

Hamarweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamarweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

خالی پیٹ ادرک کا پانی پینے سے کون سے 6 فائدے ہوسکتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی ادرک کا استعمال شروع کردیں گے

خالی پیٹ ادرک کا پانی پینے سے کون سے 6 فائدے ہوسکتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی ادرک کا استعمال شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خالی پیٹ ادرک کا پانی پینے سے کون سے 6 فائدے ہوسکتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی ادرک کا استعمال شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔