دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی شے سمجھی جاتی ہے اور لوگ اپنے کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے ہری مرچوں کا استعمال بھرپور طریقے سے کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ہر مرچوں کے جادوئی فوائد کے بارے میں جانتے ہی جو سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
کے فوڈ کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔
ہری مرچ امراض قلب، دل کے دہرے، فالج، اور سرطان جیسی موذی بیماریوں سے ناصرف انسان کی زندگی بچاتی ہے بلکہ ان بیماریوں کے شکار افراد میں موت کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے، ہری مرچوں کے عادی افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج یا کینسر سے موت کا خطرہ اس سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، تحقیق کے دوران 5 بڑے میڈیکل ڈیٹا بیسز سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد تحقیقی رپورٹس دیکھی گئیں۔
جن رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا ان میں 4 بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹس بھی شامل تھیں جو چین، اٹلی، ایران اور امریکا میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد پر کی گئیں، مذکورہ افراد پر مرچوں کے اثرات کا موازنہ مرچیں نہ کھانے اور کبھی کبھار کھانے والوں سے کیا گیا تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ مرچوں کے حوالے سے یہ نتائج تازی ترین ہیں تاہم اس کے عملی طور پر ممکنات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ٹھوس انداز سے تو یہ کہنا ممکن نہیں کہ لوگوں ضرورت سے زیادہ ہری مرچیں کھانا شروع کردیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hari Mirchon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hari Mirchon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.