ڈائپر پہنانے کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو جاتے ہیں ۔۔ جانئیے بچوں کے ریشز دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے جو دیں آپ کے بچے کو آرام

تصور کیجیے کہ آپ کو گیلے کپڑوں میں دو گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ رہنے پر مجبور کیا جائے تو کیا آپ رہ سکیں گے؟ ایسی صورت حال کے بارے میں سوچنا ہی آپ کو پریشان کر سکتا ہے، تو ذرا سوچیں کریں کہ یہ آپ کے چھوٹے بچے کے لیے کیسا ہوگا؟
گیلے اور گندے لنگوٹ یا ڈائپر کی بدولت نوزائیدہ بچے کو نہ صرف ٹھنڈ لگتی ہے بلکہ ان کی نازک جلد پر ریشز بھی ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بچے بہت روتے ہیں اور ان کی۔ جلد میں انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ ان ضدی ریشز سے بچے کو دور رکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے ہوئے گھریلو نسخے ضرور آزمائیں۔

بچوں کے ڈائپر ریشز ختم کرنے کے لئے گھریلو نسخے

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، بچے کو نہلانے دھلانے کے بعد اپنے ہاتھوں پر ناریل کا تیل لگائیں اور بچے کی ٹانگوں اور جلد پر جہاں جہاں ریشز ہو رہے ہوں ناریل کا تیل لگا دیں اسے کم سے کم دن میں 2 مرتبہ ضرور لگائیں۔

بیکنگ سوڈا

2 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا لیں اسے 2 گلاس یا 3 گلاس نیم گرم پانی میں گھول لیں، اب اس پانی سے بچے کی ٹانگیں اور نچلہ حصہ دھلائیں، ریشز جلد ختم ہو جائیں گے دانے سوکھ جائیں گے۔

ٹی ٹری آئل

1 کھانے کے چمچ ناریل کے تیل میں 2 سے 4 قطرے ٹی ٹری آئل شامل کریں، اسے مکس کر کے بچے کے لگائیں، اس عمل کو کم سے کم دو مرتبہ روزانہ ایک ہفتے تک دہرائیں ریشز سے نجات مل جائے گی۔

ایلوویرا جیل

ایلوویرا جیل اینٹی بیکٹیریل اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے، 1 سے 2 چمچ تازہ ایلوویرا جیل لیں اور بچے کے جہاں جہاں ریشز ہو وہاں لگائیں، جلد نرم وملائم ہو جائے گی اور ریشز آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔

ناریل کا تیل اور بیکنگ سوڈا

ناریل کے آدھے کپ تیل میں 4 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، جب یہ کریم کی شکل اختیار کر جائے تو اسے کسی برنی میں بھر کر رکھ لیں، اب روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ یہ ہوم میڈ کریم بچے کے لگائیں ریشز سے نجات پائیں۔

Daiper Rashesh Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daiper Rashesh Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daiper Rashesh Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9129 Views   |   19 Feb 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ڈائپر پہنانے کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو جاتے ہیں ۔۔ جانئیے بچوں کے ریشز دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے جو دیں آپ کے بچے کو آرام

ڈائپر پہنانے کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو جاتے ہیں ۔۔ جانئیے بچوں کے ریشز دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے جو دیں آپ کے بچے کو آرام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائپر پہنانے کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو جاتے ہیں ۔۔ جانئیے بچوں کے ریشز دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے جو دیں آپ کے بچے کو آرام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔