اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں

کیل مہاسوں سے جلد اور اس کے نیچے موجود ٹشو کو نقصان پہنچتا ہے۔ جسم اس نقصان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کولیجن پیدا کرتا ہے۔ اگر جسم بہت کم یا بہت زیادہ کولیجن پیدا کرتا ہے تو جلد پر داغ ظاہر ہوتے ہیں۔ کاسمیٹک صنعت نے مہاسوں کے داغوں سے لڑنے کے لئے بہت سارے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں ، لیکن ایسا کرنے کا سب سے آسان اور فطری طریقہ یہ ہے کہ آپ خود ان کا علاج قدرتی طریقے سے کچھ مزیدار اور صحت مند غذاؤں سے کریں۔

کدو

کدو نیاسین، فولیٹ، وٹامن اے اور بی اور زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے- نیاسین اور فولیٹ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی خلیوں کی بحالی کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں جبکہ کیل مہاسوں کے علاج کے حوالے سے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں- کدو میں پایا جانے والا زنک ہارمون کی سطح کو بےقابو نہیں ہونے دیتا اور تیل کی پیداوار کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے جس سے جلد کی شفایابی میں مدد ملتی ہے- وٹامن اے سے کیل مہاسوں کی وجہ سے جنم لینے والے داغ دھبوں میں کمی واقع ہوتی ہے-

لیموں

لیموں کا رس قدرتی طور پر لٹکتی ہوئی جلد کو سخت کرتا ہے اور ساتھ داغوں کا مقابلہ بھی کرتا ہے- لیموں کے چھلکوں میں flavonoids پائے جاتے ہیں جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں- روزانہ صبح گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا رس استعمال کیجیے اور صحت مند اور روشن جلد حاصل کیجیے-

شکر قندی

شکر قندی بیٹا کروٹین اور retinol پر مشتمل ہوتی ہے- آپ کا جسم بیٹا کروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کردیتا ہے جو کہ جلد کے رنگ کی خرابی، سوزش اور جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- Retinol متعدد بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہونے والے اہم اجزاﺀ میں سے ایک ہے- یہ کیل مہاسوں اور داغوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- مہںگی کریمیں خریدنے کے بجائے اپنی غذا میں شکر قندی کو شامل کیجیے-

پپیتا

پپیتا papain نامی ہاضم انزائم سے مالا مال ہوتا ہے- پاپین جلد کے مردہ خلیوں، سوراخوں اور مہاسوں کے داغوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں نمی کو برقرار بھی رکھتا ہے اور آئندہ ہونے والے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

گوبھی

گوبھی وٹامن سی اور طاقتور امینو ایسڈ جسے histidine کہا جاتا ہے کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے- یہ خاص امینو ایسڈ آپ کی جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے جو موجود سیاہ دھبوں کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں- وٹامن سی فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی نقصان سے لڑتا ہے، آپ کے جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور زخموں اور داغوں کو مندمل کرتا ہے۔

Keel Mahason Ka Ilaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Keel Mahason Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keel Mahason Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2559 Views   |   30 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں

اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔