رو رو کر میرب تھک گئی، مُرتسم نے چُپ نہ کروایا ۔۔۔ ماں بیگم بنی اداکارہ بشریٰ انصاری نے یمنیٰ اور وہاج کی سیٹ پر لڑائی کی اصل کہانی سُنا دی

بشریٰ انصاری نے ڈرامے کے سیٹ پر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے درمیان ہونے والی لڑائی کی روداد سنا دی۔ حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار سمیت دیگر مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ، یوں تو ہمارے سیٹ پر کوئی لڑائی نہیں کرتا تھا، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی بھی بہت اچھے دوست ہیں، البتہ ایک بار یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے درمیان ایک سین کو لے کر زبردست لڑائی ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یمنیٰ زیدی ایک بہترین اداکارہ ہیں اور رونے کے مناظر میں وہ گلیسرین کی بجائے حقیقی آنسو نکالنے کی کوشش کرتی ہے، ایک خاص سین شوٹ کروانا تھا جس میں یمنیٰ کو رونا تھا اور اس سین میں وہاج طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اپنی لائنز ٹھیک سے بول نہیں پارہا تھا جبکہ یمنیٰ مسلسل روتے روتے تھک گئی تھی تو ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں وہاج علی نے یمنیٰ کو وضاحت دی کے ایک پرانے حادثے کی وجہ سے کمر درد رہتا ہے اور اس دن بھی تکلیف میں تھا اس لئے لائنز ٹھیک سے بول نہیں پا رہا تھا۔ بلآخر دونوں نے ایک دوسرے کی بات کو سمجھ کر سین ریکارڈ کروایا اور یمنیٰ نے بعد میں وہاج کی حالت کے بارے میں جان کر معذرت کر لی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی وہاج علی کی بہترین شخصیت اور زبردست اداکاری کی تعریف کردی۔میں نے وہاج علی کو فون کرکے پوچھا کے بیٹا تمہاری بیوی اتنی شہرت دیکھ کر گھبرا تو نہیں گئی؟ وہاج علی نے میری بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیوی تو نہیں گھبرائی لیکن میں گھبرا گیا ہوں اور میری امّی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ میں آپ (بشریٰ انصاری) کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔میں نے وہاج علی کو کہا کہ ماشاءاللّٰہ جو شہرت تمہیں ملی ہے اس کا مزہ لو کیونکہ اللّٰہ ہر کسی کو اتنے اچھے وقت سے نہیں نوازتے۔ وہ بہت ہی سلجھا ہوا تمیز والا بچہ ہے۔

Tere Bin Set Ki Androoni Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tere Bin Set Ki Androoni Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tere Bin Set Ki Androoni Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2718 Views   |   05 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

رو رو کر میرب تھک گئی، مُرتسم نے چُپ نہ کروایا ۔۔۔ ماں بیگم بنی اداکارہ بشریٰ انصاری نے یمنیٰ اور وہاج کی سیٹ پر لڑائی کی اصل کہانی سُنا دی

رو رو کر میرب تھک گئی، مُرتسم نے چُپ نہ کروایا ۔۔۔ ماں بیگم بنی اداکارہ بشریٰ انصاری نے یمنیٰ اور وہاج کی سیٹ پر لڑائی کی اصل کہانی سُنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رو رو کر میرب تھک گئی، مُرتسم نے چُپ نہ کروایا ۔۔۔ ماں بیگم بنی اداکارہ بشریٰ انصاری نے یمنیٰ اور وہاج کی سیٹ پر لڑائی کی اصل کہانی سُنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔