جنت کا پھول کچرے میں چھوڑ ۔۔ بے حس والدین نومولود بچہ کچرا کنڈی میں چھوڑ گئے، بچے کو کیسے بچایا؟

سوشل میڈیا پر ننھے بچوں سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں والدین ایک لمحے کو ضرور سوچیں گے کہ کوئی اپنے لخت جگر کو کیسے یوں کچرے کے ڈھیر میں پھینک سکتا ہے، صرف والدین ہی نہیں بلکہ ہر وہ انسان جس کے دل میں اللہ نے رحم اور انسانیت کا احساس ڈالا ہو، وہ اس بات کو سمجھ سکتا ہے۔

بڑی بڑی آنکھیں، گلابی رنگت، گلابی ہونٹ اور ننھے ننھے سے ہاتھ والا یہ جنت کا پھول جب کچرے کے ڈھیر میں تھا تو یوں محسوس کر رہا تھا کہ جیسے اب یہی اس کا گھر ہو، مگر اس نومولود کو کیا علم کے اسے کچرے کے ڈھیر میں ڈال دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی اطلاع کے مطابق منڈیاں ضیّا پلازے کے قریب کچرے کے ڈھیر میں ایک نومولود بچے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کی گئی۔

جسے آقائے دو جہاں ﷺ نے جنت کا پھول قرار دیا اسے ہم انسان سمجھ نہ سکے، ہیرے کی قدر ایک جوہر ہی جانتا ہے، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج انسانیت کس حد تک شرما گئی ہے۔

خیبرپختونخواہ کے ریسکیو 1122 نے جب اس نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر سے اٹھایا تو نومولود ہنس رہا تھا، ایسے کھیل رہا تھا کہ جیسے کوئی اپنا اسے لینے آیا ہو۔ تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود کے چہرے پر تکلیف اور گھبراہٹ نہیں ہے بلکہ وہ سب کو تک رہا ہے۔ اولاد ایک ایسی نعمت ہے جو کہ اپنا رزق ساتھ لے کر آتی ہے۔ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ بچے کے والدین نے اسے کیوں کچرے کے ڈھیر میں ڈالا۔

مگر کیا وہ اتنے مایوس ہو گئے تھے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی تعلیمات کو بھی بھول گئے۔ بہر حال نومولود کو ریسکیو ذرائع نے ایوب میڈیکل کامپلیکس منتقل کر دیا ہے، جہاں نومولود کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Jannat Ka Phool Kachray Mein Chor Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jannat Ka Phool Kachray Mein Chor Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jannat Ka Phool Kachray Mein Chor Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   7323 Views   |   08 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

جنت کا پھول کچرے میں چھوڑ ۔۔ بے حس والدین نومولود بچہ کچرا کنڈی میں چھوڑ گئے، بچے کو کیسے بچایا؟

جنت کا پھول کچرے میں چھوڑ ۔۔ بے حس والدین نومولود بچہ کچرا کنڈی میں چھوڑ گئے، بچے کو کیسے بچایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنت کا پھول کچرے میں چھوڑ ۔۔ بے حس والدین نومولود بچہ کچرا کنڈی میں چھوڑ گئے، بچے کو کیسے بچایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔