10 سے 12 پتوں کو پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اور پھر۔۔ اجوائن کے پتوں کے ڈھیروں فائدے جو آپ کو مہنگے علاج سے بچائیں

اللہ کی بنائی گئی ہر شے میں کوئی نہ کوئی فائدہ موجود ہوتا ہے جیسا کہ اجوائن کے پتوں میں کرشمات فوائد پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

جیسا کہ ہم روزمرہ کے کھانوں میں بہت سے مصالحے جات کا استعمال کرتے ہیں اجوائن بھی ان ہی میں سے ایک ہے جسے ہم کھانوں میں خوشبو اور تاثیر بڑھانے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

اجوائن یا کیروم کے بیج بہت سے گھرانوں میں کھانے پکانے میں استعمال ہوتے ہیں اسی طرح اس کے پتے بھی دوائیوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسے آیوروید میں بے شمار صحت کے فوائد کے لیے بھی مانا جاتا ہے۔ لیکن بہت سارے لوگ اجوائن کے پتوں کے بارے میں آگاہ نہیں ہوتے۔

اجوائن کے پتے بڑے پیمانے پر سالن کو ذائقہ دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کے پتوں میں فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم ، فاسفورس اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتا ہیں۔

علاوہ ازیں یہ بدہضمی ، قبض ، تیزابیت ، وزن گھٹانے میں مدد کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اجوائن کے پتوں کے چند استعمال

نزلہ کھانسی کا علاج

اجوائن کے 10 سے 12 پتوں کو پانی میں اُبال کر اسے چھان کر کچھ دن پیئیں اگر اس کا ذائقہ بہتر کرنا چاہیں تو اس میں شہد شامل کر لیں اس پانی کو 2 سے 3 دن تک استعمال کرنے سے نزلہ کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

اجوائن کے پکوڑے بنائیں

اجوائن کے پتوں کو اگر باریک کاٹ کر بیسن میں شامل کر کے پکوڑے بنائے جائیں تو ان کا ذائقہ بہت لاجواب ہوگا اور انہیں توے پر بھون کر اور پھر پیس کر دہی میں شامل کر کے رائتہ بھی بنایا جاتا ہے اس کی خوشبو اور ذائقہ بہترین ہوگا۔

اجوائن کے پتوں کا شربت بنائیں

آپ اجوائن کے پتوں کو مختلف پھلوں اور سبزیوں کے تازہ شربتوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ بہترین فوائد کے ساتھ خوشبو دار بھی ہوتے ہیں یہ آپ کے شربت کو ذائقے دار اور خوشبو دار بنا سکتے ہیں۔

Ajwain Ke Patton Ke Behtreen Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Patton Ke Behtreen Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Patton Ke Behtreen Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2269 Views   |   30 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

10 سے 12 پتوں کو پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اور پھر۔۔ اجوائن کے پتوں کے ڈھیروں فائدے جو آپ کو مہنگے علاج سے بچائیں

10 سے 12 پتوں کو پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اور پھر۔۔ اجوائن کے پتوں کے ڈھیروں فائدے جو آپ کو مہنگے علاج سے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 سے 12 پتوں کو پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اور پھر۔۔ اجوائن کے پتوں کے ڈھیروں فائدے جو آپ کو مہنگے علاج سے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔