سوشل میڈیا ایسی کئی دلچسپ ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو جس میں خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ کچھ ایسی حرکتیں کر رہا تھا، کہ سب کی توجہ حاصل کر گیا۔
جدید دور میں اب ایم آر آئی مشین کے کے ذریعے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ اس دنیا میں آنے والا بچہ کمزور تو نہیں، اس پوزیشن کس جانب ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں نومولود ماں کے پیٹ میں تو موجود ہے، تاہم اس کی حرکت سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ بچے کی دلچسپ حرکتیں سب کو حیران تو کر ہی رہی تھیں لیکن دلچسپی کا باعث بھی بن رہی تھیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود پیٹ میں بھی ٹانگیں چلا رہا ہے، اپنے جسم کو ہلا رہا ہے، جبکہ یہ محسوس بھی ہو رہا ہے کہ جیسے زور لگا رہا ہو۔
جبکہ ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب نومولود کے منہ کو کھلتا دیکھا جا سکتا ہے جیسے کہ وہ چیخ رہا ہو یا رو رہا ہو، بہر حال اس حوالے سے ڈاکٹرز نے کو موقف نہیں جاری کیا۔
تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی۔