ایلوویرا کا تازہ تیل گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں اس موسم میں ایلوویرا کا تیل استعمال کرنا آپ کو کن مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟

ایلوویرا کا پودا صرف خوبصورتی کو ڈبل کرنے میں نہیں بلکہ صحت کو ڈبل کرنے میں بھی بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب ملک بھر میں اس کی کاشت پہلے سے زیادہ ہونے لگی ہے کیونکہ یہ وہ پودا ہے جو مہنگی اور سستی ہر قسم کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل کے موسم میں تو ایلویرا کا پھول بھی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان میں یہ پودا محدود تعداد میں ہوتا تھا اور ہمیں اس کو انڈیا سے منگوانا پڑتا تھا مگر اب یہ بآسانی گھروں میں بھی لگ جاتا ہے۔
ایلوویرا کا گودا اور اس کا تیل یہ دونوں چیزیں اگر آپ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیں تو آپ کسی جلدی بیماری میں تو مبتلا نہیں ہوں گے کیونکہ یہ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتا ہے۔

ایلوویرا کا تیل گھر میں کیسے بنائیں؟

٭ ایلوویرا کے 4 سے 5 بڑے پتوں کو کاٹ کر ان کا گودا نکال لیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور ایک پتلا سا مکسچر تیار کرلیں۔
٭ اب 3 کپ سرسوں کے تیل کو کڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں۔ اس میں بار بار چمچ چلاتی رہیں۔ جب یہ گرم ہو جائے اور اس میں غبارے بننے لگیں تو اس میں ایلوویرا کا مکسچر ڈال کر خوب پکائیں اور 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ جب دیکھیں کہ دونوں چیزیں اچھی طرح ایک دوسرے میں مل گئیں ہیں تو اس میں آدھا چمچ گلاب کا عرق ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور کسی دوسرے برتن میں ڈال کر ٹھنڈا کریں پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
٭ لیجیے گھر میں بازاری طریقے سے ایلوویرا کا تیل بن کر تیار ہے۔

فائدے:

1: شوگر میں زخم بن جاتے ہیں یا جلد کالی ہو جاتی ہے ان تمام زخموں سے جان چھڑانے کیلئے اس تیل کو دن میں 2 مرتبہ لگائیں اور کچھ دیر کیلئے کھلا چھوڑ دیں۔
2: چہرے پر خشکی زیادہ ہو جائے یا جلد اترنے لگے تو اس تیل کو دن میں صرف 1 مرتبہ رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔
3: ایکنی زیادہ ہونے کی صورت میں اس تیل میں ہلدی ڈال کر مکس کرکے چہرے پر لیپ کرلیں، دانوں کی پس جلدی نکل جائے گی۔
4: کوئی چیز ہاتھ پیر پر گر جائے اور زخم بن جائے یا پھر سوجن سے نیل پڑ جائے تو اس تیل کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں، جلد افاقہ ہوگا۔
5: نزلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ناک کے اطراف کی جلد چھیل گئی ہو تو یہ تیل ذرا سا لگالیں۔ نزلہ بھی تھم جائے گا اور جلد بھی صحیح ہو جائے گی۔

Alovera Oil Ghar Mein Banane Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alovera Oil Ghar Mein Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Oil Ghar Mein Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   20661 Views   |   18 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایلوویرا کا تازہ تیل گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں اس موسم میں ایلوویرا کا تیل استعمال کرنا آپ کو کن مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟

ایلوویرا کا تازہ تیل گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں اس موسم میں ایلوویرا کا تیل استعمال کرنا آپ کو کن مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلوویرا کا تازہ تیل گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں اس موسم میں ایلوویرا کا تیل استعمال کرنا آپ کو کن مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔