Samiya Hijab Blames Public For Her Bold Dressing
            
سوشل میڈیا پر متنازع شہرت پانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ وہ اُس وقت منظرعام پر آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر کے خلاف مبینہ اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس واقعے کے بعد سامیہ نہ صرف وائرل ہوئیں بلکہ لڑکیوں کے حق اور اُن کی حفاظت کے لیے آواز بھی اٹھاتی رہیں۔ بعدازاں یہ معاملہ عدالت سے باہر نمٹ گیا اور سامعہ دبئی منتقل ہوگئیں۔
دبئی میں قیام کے دوران وہ اکثر تفریحی مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہیں، مگر ان کا بولڈ لباس اور انداز لوگوں کی نظر میں کھٹکنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اب سامعہ نے نیا بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ، اگر آج ان کے کپڑے چھوٹے ہو رہے ہیں تو اس کی وجہ عوام کا ذہن اور اُن کی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ، وہ ملک چھوڑ چکی ہیں، ماں سے دور ہیں اور اس سب کی ذمہ داری صرف اُن پر نہیں بلکہ پورے معاشرے، حکومت اور سسٹم پر عائد ہوتی ہے۔
سامعہ نے رجب بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اسے بھی نہیں چھوڑا، تو وہ انہیں کیا معاف کریں گے؟
ان کے اس مؤقف پر عوام کی جانب سے پھر ردعمل سامنے آیا۔
ایک صارف نے طنزیہ لکھا، واہ شمپی واہ!
کسی نے کہا، اب یہ بھی ہمارا قصور ہے کہ آپ بولڈ کپڑے پہن رہی ہیں؟
جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، اگر آپ چھوٹے کپڑے پہن رہی ہیں تو اس میں ہمارا کوئی نقصان نہیں ہے۔
سامعہ حجاب کا یہ بیان ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا کی بحث کا مرکز بنا رہا ہے، جہاں لوگ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ آخر جواب دہی سے بھاگنے کا یہ نیا انداز کب تک چلے گا؟
            
         
      Discover a variety of News articles on our page, including topics like Samiya Hijab Blames Public For Her Bold Dressing and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Samiya Hijab Blames Public For Her Bold Dressing to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.