جامنی رنگ کی شکر قندی کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ جامنی اور سفید شکر قندی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ان میں چھپے بہترین راز

شکر قندی وہ سبزی ہے جو اکثر بچے اور بڑے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔
شکر قندی میں نشاستہ، گلوکوز دیگر معدنی اجزا موجود ہیں جو بچوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ جلد کی اچھی رنگت کے لیے بھی شکر قندی استعمال کی جاتی ہے۔
آلو جیسی شکل اور اُس جیسی غذایت رکھنے والی شکر قندی پاکستان میں بہت عام پائی جاتی ہے، جسے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔
آج آپ کو اس غذاء کے انمول فائدے بتائیں گے۔ آیئے جانتے ہیں ذیل میں۔
جامنی شکر قندی اور سفید شکر قندی میں فرق ہوتا ہے۔

سفید شکر قندی سے بینائی دور ہوتی ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ شکرقندی میں موجود بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے، یہ وٹامن بینائی کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ شکر قندی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں ایک ایسا ایکسیڈینٹ موجود ہے جسے اینتھوسیانن اینٹی آکسیڈینٹ کہا جاتا ہے اور وہ جامنی رنگ کی شکر قندی میں پایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں مزید معلومات اکھٹی کرنے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جامنی رنگ کی شکر قندی کینسر کے مختلف علاج کے لیے بہترین ہے جیسا کہ چھاتی کا کینسر، آنتوں کا کینسر اور مسانے کا کینسر وغیرہ جو کہ خلیوں کی نشونما کو کم کرنے کے حوالے سے استعمال کیا گیا ہے۔

جامنی شکر کندی کیروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں لیکن یہ اینتھوسیانین پگمنٹس کا اور بھی زیادہ بہترین ذریعہ ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جامنی شکر قندی انسان کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ایک اسٹڈی کے مطابق یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ جامنی رنگ کی شکر قندی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس صحت منداچھے بیکٹیریا کی افزائش ونشوونما کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ بیکٹیریا کی یہ قسم آنتوں میں موجود رہتے ہوئے انھیں صحت مندرکھنے کے ساتھ بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

Jamuni Shakarqandi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamuni Shakarqandi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamuni Shakarqandi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2259 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جامنی رنگ کی شکر قندی کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ جامنی اور سفید شکر قندی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ان میں چھپے بہترین راز

جامنی رنگ کی شکر قندی کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ جامنی اور سفید شکر قندی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ان میں چھپے بہترین راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جامنی رنگ کی شکر قندی کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ جامنی اور سفید شکر قندی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ان میں چھپے بہترین راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔