آج کل بچوں بچوں کو ہیئرفال کا مسئلہ درپیش ہے، اسکی اہم وجہ ماحولیاتی آلودگی، ناقص غذائیں اور اپنی صحت اور خوبصورتی کا خیال نہ رکھنا ہے۔ لمبے اور گھنے بال سب ہی چاہتے ہیں لیکن محنت کرنا کوئی نہیں چاہتا، اور جو لوگ محنت کرتے ہیں انھیں پھر ریزلٹ بھی ملتا ہے۔
آج ہم بات کریں گے ان لوگوں کی جن کے بال گر گر کر بہت کم رہ گئے ہیں اور پیشانی کی سائیڈز تو ایک دم چکنی ہوگئی ہیں جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں اب بال آئیں گے ہی نہیں۔ پر ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایک ایسی ریمیڈی جو آپ کے بالوں کے تمام مسائل کو حل کرسکتی ہے۔
پیٹرولیم جیلی سے گنج پن کا علاج:
پیٹرولیم جیلی سردیوں میں نہ صرف آپ کے جسم کی خشکی دور کرنے کے کام آتی ہے بلکہ یہ بالوں کو بڑھانے کے لیئے بھی فائدہ مند ہے۔
ہیئر کریم:
اس کریم کو بنانے کے لیئے آپ کو صرف تین اجزاء درکار ہیں
۔ پیٹرولیم جیلی 2 چمچ
۔ پیاز 1 عدد
۔ ایلوویرا جیل دیڑھ چمچ
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پیاز کو چھیل کر اسکا پیسٹ بنالیں، پھر چھلنی سے چھان کر رس علیحدہ کردیں
۔ اب ایک پیالے میں پیٹرولیم جیلی ڈال کر اسے چولہے پر ڈبل بوائلر کر لیں یا پھر مائیکروویو میں پگھلا لیں
۔ جب وہ پگھل جائے تو اس میں پیاز کا رس ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں
۔ جب مکس ہوجائے تو اس میں ایلوویرا جیل شامل کر کے اس وقت تک پھینٹیں جب تک کہ مکسچر کا رنگ تبدیل ہو کر وہ کریم کی شکل میں نہ آجائے۔
لگانے کا طریقہ:
اس کریم کو سر کے ان حصّوں پر لگائیں جہاں سے بال بلکل غائب ہوگئے ہوں یا کھالی پن آگیا ہو۔ لگا کر دو گھنٹے کے لیئے چھوڑ دیں، اسکے بعد نارمل شیمپو سے سر دھو لیں۔