بچے کی پیدائش نارمل ہوگی اور درد بھی نہیں ہوگا۔۔ منزہ عارف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے حاملہ عورتیں اپنی بڑی مشکل آسان کرسکتی ہیں

ماں بننا جہاں عورت کی زندگی کا خوبصورت موڑ ہوتا ہے وہیں یہ کافی مشکل مرحلہ بھی ہوتا ہے۔ پاکستان کی سینئیر اداکارہ منزہ عارف نے ایک شو کے دوران حاملہ خواتین کی رہنمائی کرنے کے لئے اپنے ذاتی تجربے پر مبنی ایک وظیفہ بتایا ہے جو ہر حاملہ عورت کو ضرور آزمانا چاہئیے۔ منزہ کہتی ہیں کہ “جب میرے گھر تیسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی تو میں اپنے پچھلی بار کے تجربے اور درد کی وجہ سے کافی خوفزدہ تھی ۔ کسی نے مجھے ایک بہت عمدہ تسبیح بتائ جس نے ایک معجزے کی طرح میری مدد کی۔ اس تسبیح میں “یا رحمان و، یا رحیم و، یا کریم و“ کا ورد روزانہ سو مرتبہ کرنا ہے۔ اس عملے کے کرنے سے بچے کی ڈلیوری انشاءاللہ نارمل اور درد کے بغیر ہوتی ہے۔

الٹی سے بچنے کے لئے

عام طور پر حاملہ خواتین کو الٹیوں کی شکایت بھی ہوتی ہے کس کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ “اگر آپ کو حمل کے دوران بہت زیادہ متلی کی شکایت ہو تو ایک لیموں کو آدھا کاٹ لیں اور اسے چینی میں ڈبو کر اتنا چاٹیں کہ شکر ختم ہوجائے۔ اگر لیموں نہ ملے تو سوکھا ہوا آڑو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹوٹکے سے الٹی اور متلی کی کیفیت کم ہوجاتی ہے“۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3028 Views   |   31 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچے کی پیدائش نارمل ہوگی اور درد بھی نہیں ہوگا۔۔ منزہ عارف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے حاملہ عورتیں اپنی بڑی مشکل آسان کرسکتی ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچے کی پیدائش نارمل ہوگی اور درد بھی نہیں ہوگا۔۔ منزہ عارف نے بتایا ایسا طریقہ جس سے حاملہ عورتیں اپنی بڑی مشکل آسان کرسکتی ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.