تیز پات کے پتوں میں قدرت کی جانب سے صحت کیلٸے بہترین دوا،’تیز پات‘ جوڑوں کی تکلیف کا بہترین معالج۔

تیز پات کے پتوں میں قدرت کی جانب سے صحت کیلٸے بہترین دوا، تیزپات کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کو پرسکون رہنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تیز پات گرتے بالوں اور جوڑوں کے درد کے لٸے بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

تیز پات میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا

تیز پات کے تیل میں 56فیصد یوجینول پایا جاتاہے جو معمولی سا زہریلا مواد ہے۔ اس کے علاوہ مرسین، کیوی کول، میتھائل، لینالول، کیمونین، لیورک ایسڈاور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔ تیز پات میں موجود اجزاء: صرف ایک تیز پات میں صفر ملی گرام کولیسٹرول اور کوبالمن، 23 گرام سوڈیم، 529 ملی گرام پوٹاشیئم، 75 گرام کاربوہائیڈریٹ، 26 گرام ڈائٹری فائبر، 8 گرام پروٹین، 83 فیصد کیلشئیم اور وٹامن اے، سی، ڈی، بی 6 پائے جاتے ہیں جو اس کو فائدہ مند بنانے میں اہم ہیں۔ تیز پات دیگر مصالحوں کی طرح اینٹی بیکٹریل اور اینٹی جراثیم کش ہے۔
پہاڑی باشندے تیزپات کو گرم کپڑوں میں رکھتے ہیں. تاکہ کپڑے کیڑوں سے محفوظ رہیں. اور کپڑے بھی خوشبو دار ہو جائیں۔ اس میں سے خوشبودار تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ روغن زعفران جیسی طاقت رکھتا ہے۔
تیز پات کے خشک پتے کھانوں اور سوپ کو خوشبودار بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں . کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ تیز پات کو بطور حسن افزاء بھی استعمال کیا جا سکتا ہے . نہانے کے پانی میں تیز پات کا جوشاندہ شامل کر لینے سے جلد تروتازہ ہو جاتی ہے اور جسم کے درد میں آرام آتا ہے ۔ اس کے علاوہ کسی صاف ململ کے کپڑے میں چورا کیے ہوئے تیز پات باندھ کر کمرے یا گھر کے کسی بھی حصے میں لٹکا ددینے سے ہوا خوشبودار ہو جاتی ہے .

تیز پات کے طبی فوائد

تیز پات یا تیز پتہ عام طور پر کھانوں میں ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ قدرت کا ایسا شاندار تحفہ ہے جس سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
تیز پات جوڑوں کے درد میں آرام پہنچانے کے علاوہ سر درد اور بے چینی کی کیفیت ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
ہم آپ کو بتائیں گے کہ تیز پات سے جوڑوں کے درد کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے۔

تیز پات سے علاج کا طریقہ

1۔ سب سے پہلے 250 ملی گرام زیتون کا تیل اور 30 گرام تیز پتہ لیجیے۔
2۔ ان پتوں کو ہاتھوں کی مدد سے توڑ کر زیتون کے تیل میں بھگو دیں۔
3۔ اس آمیزے کو ایک شیشے کی بوتل میں رکھ کر 2 ہفتوں کے لیے کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں روشنی نہ آئے۔
4۔ اس بات کا خیال رکھیے کہ اس بوتل کو 2 ہفتے سے پہلے نہیں اٹھانا بس 4 یا 5 دن بعد بوتل کو اچھی طرح ہلا کر واپس اندھیرے میں ہی رکھ دیں۔
5۔ 2 ہفتے کے بعد تیل کو ململ کے باریک کپڑے سے چھان کر کسی دوسری بوتل میں ڈال لیجیے۔
6۔ اس بوتل کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، اور جہاں جہاں درد ہے وہاں اس تیل سے مساج کریں، اور درد سے آرام پائیں۔

تیز پات کے دیگر فوائد

1۔ تیز پتے سر درد کے خاتمے کے لیے بھی بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔
2۔ تیز پتے کے ذریعے معدے کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
3۔ تیز پتے کا تیل الرجی، جلد کے امراض اور چہرے پر دانوں کے لیے کافی مدد گار ہے۔
4۔ تیز پتہ دماغی صلاحیت کو بھی تیز کرتا ہے۔

Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2626 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تیز پات کے پتوں میں قدرت کی جانب سے صحت کیلٸے بہترین دوا،’تیز پات‘ جوڑوں کی تکلیف کا بہترین معالج۔

تیز پات کے پتوں میں قدرت کی جانب سے صحت کیلٸے بہترین دوا،’تیز پات‘ جوڑوں کی تکلیف کا بہترین معالج۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیز پات کے پتوں میں قدرت کی جانب سے صحت کیلٸے بہترین دوا،’تیز پات‘ جوڑوں کی تکلیف کا بہترین معالج۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔