خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے

میتھی دانہ کے فوائد اور خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔میتھی دانہ ہارمونزکی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے ۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلونسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں ۔

ہارمونز کی بے ترتیبی :

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں اُبال کر پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے ۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے ۔

اسٹریس اور پریشانی کا علاج :

اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد ، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی ۔

ماہواری کے درد میں کمی :

ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو periodsکی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے ۔

بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے :

تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دوکپ پانی میں اُبالیں اتنا اُبالیں کہ پانی آدھ رہ جائے ۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں ۔ اسے خشک ہونے دین پھر چہرے پر اسکر ب کرکے اُتار لیں ۔ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں ۔ صبح نیم گرم پانی دھو لیں ۔ ا س سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں ۔۔

نئی ماؤں کے لیے :

میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔میتھی دانہ ہرطرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے۔

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2890 Views   |   02 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.