بیٹی کو بنگلہ بھی دے دیا اور.. امیتابھ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

"میں نے اپنی جائیداد کو اپنی بیٹی شویتا بچن نندا اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا جن کا 2011 میں دیا گیا ایک انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہے. اس انٹرویو میں امیتابھ نے اپنی جائیداد کی تقسیم کے متعلق گفتگو کی تھی.

امیتابھ کا کہنا تھا کہ "میں نے ایک بات طے کی تھی کہ میں اپنے بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کروں گا۔ جب میں مروں گا تو جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ میری بیٹی اور بیٹے کے درمیان برابر تقسیم ہوگا. یہ بات میں نے اور جیا نے بہت پہلے طے کر لی تھی.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ "لوگ کہتے ہیں کہ بیٹی پرائی ہوتی ہے لیکن میری نظر میں وہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے وہی حقوق ہیں جو میرے بیٹے ابھیشیک کے ہیں۔"

"ابھیشیک کے پیدا ہونے سے پہلے ہی میں نے طے کر لیا تھا کہ اگر میرا بیٹا ہوگا تو وہ میرا دوست ہوگا اور جب ابھیشیک نے میرے جوتے پہننا شروع کیے تو وہ میرا دوست بن گیا۔ اب میں اسے ایک دوست کی طرح دیکھتا ہوں۔"

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے خاندان کی مجموعی دولت 1600 کروڑ روپے ہے جبکہ گزشتہ برس امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو اپنا بنگلا "جلسا" تحفے میں دے چکے ہیں. اس بنگلے کی قیمت اُس وقت تقریباً 50 کروڑ روپے تھی۔

Amitabh Opens Up About His Property

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amitabh Opens Up About His Property and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amitabh Opens Up About His Property to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   887 Views   |   05 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

بیٹی کو بنگلہ بھی دے دیا اور.. امیتابھ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

بیٹی کو بنگلہ بھی دے دیا اور.. امیتابھ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کو بنگلہ بھی دے دیا اور.. امیتابھ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔