پیٹرولیم جیلی سے آپ کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں؟ جانیں اس کے 5 ایسے زبردست فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

یہ بات تو ہم سب کو ہی پتہ ہے کہ پیٹرولیم جیلی کے سینکڑوں فوائد ہیں، سردیوں میں ناصرف پھٹی ایڑھیاں بلکہ پھٹے ہونٹ بھی اس سے بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے انوکھے فوائد بتانے والے ہیں جو آپ یقیناً پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

1) ہائی لائٹر کے طور پر

میک اپ کے بعد بہت سی خواتین چہرے پر ہائی لائٹر استعمال کرتی ہیں جس سے ان کا چہرہ چمک جاتا ہے تو اگر آپ کے پاس ہائی لائٹر موجود نہیں ہے تو ویزلین کو ہلکا سا انگلی پر لیں اور ناک اور چہرے پر لگا لیں، آپ کو کسی مہنگے ہائی لائٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

2) میک اپ ریموور

پیٹرولیم جیلی ایک بہترین اور قدرتی میک اپ ریموور ہے۔ آپ کاٹن برڈ کی مدد سے آنکھوں کا میک اپ با آسانی صاف کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ چہرے کا میک اپ بھی آسانی سے جلد کو بنا نقصان پہنچائے صاف ہوجاتا ہے۔

3) ہیئر ڈائی کے وقت استعمال

بہت سے افراد یہ شکایت کرتے ہیں کہ بالوں کو کلر کرواتے وقت کلر کا ماتھے پر داغ لگ گیا۔ جب بھی آپ بالوں کو رنگ کروائیں، تو ماتھے کا وہ حصّہ جہاں سے بال شروع ہوتے ہیں وہاں پر یہ جیلی لگا لیں۔ کبھی بھی کلر کا نشان آپ کے ماتھے پر نہیں لگے گا۔

4) بھنووں کو واضح کرنے کے لیے

بہت سی خواتین یہ شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ ان کی بھنویں ہلکی ہوتی ہیں یعنی بال کم ہوتے ہیں اور واضح نہیں ہورہی ہوتیں۔ کاٹن برڈ سے یہ جیلی بھنووں پر لگائیں اور پھر کمال دیکھیں۔

5) پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر پرفیوم لگانے سے پہلے گردن یا بغل میں ویزلین لگا لی جاۓ تو پرفیوم کی خوشبو دیر تک رہتی ہے۔

Petrolleum Jelly Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Petrolleum Jelly Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Petrolleum Jelly Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Noman  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3838 Views   |   19 Jan 2022
About the Author:

Noman is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Noman is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیٹرولیم جیلی سے آپ کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں؟ جانیں اس کے 5 ایسے زبردست فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

پیٹرولیم جیلی سے آپ کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں؟ جانیں اس کے 5 ایسے زبردست فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹرولیم جیلی سے آپ کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں؟ جانیں اس کے 5 ایسے زبردست فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔