آیورویدک میں مردانہ مسائل کا آسان علاج

جس طرح خواتین کے پوشیدہ امراض ہوتے ہیں اسی طرح مردوں میں پائے جانے والے پوشیدہ امراض بھی انھیں ذہنی آزمائش میں مبتلا رکھتے ہیں۔

بد قسمتی سے مرد حضرات اپنے مسائل کے علاج کے لئے معیاری اور با اعتبار معالج سے رجوع نہیں کرتے ۔ جگہ جگہ کھل جانے والے غیر معیاری شفاء خانہ سے طرح طرح کی ادویات کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ۔ جس سے نہ صرف ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ رہی سہی قوت اور صحت بھی ختم ہو جاتی ہے ۔
مردانہ مسائل masail)میں سب سے عام مسئلہ مادہ تولید نہ بننا ہے ۔اس کے علاوہ احتلام ،سرعت انزال اور پوشیدہ اعضاء پر زخم اور سوجن کا ہونا ہے ۔ آیورویدک میں مردانہ مسائل کا آسان علاج موجود ہے مگر احتیاط اور مستقل مزاجی کے ساتھ علاج کرانا بنیادی شرط ہے ۔

احتیاطی تدابیر
۱۔آیورویدا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا ہے مگر ان جڑی بو ٹیوں کی مقدار اور استعمال کا طریقہ ہر مریض کے لئے مختلف ہوتا ہے
۲۔ آیورویدا میں عضو خاص کے ساتھ پورے جسم کا مساج بھی تمام پوشیدہ امراض کا علاج تصور کیا جاتا ہے ۔مساج کے لئے ہربل تیلوں کا استعمال کیا جاتا ہے
۳۔ مراقبہ اور یوگا کرنا علاج کے بنیادی مراحل میں سے ایک ہے ۔یوگا کرنے سے دماغ سے مثبت شعائوں کا اخراج ہوتا ہے جس سے جنسی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے ۔
۴۔ علاج کے ساتھ تمباکو ،شراب اور ہر قسم کی نشا آور ادویات ک استعمال کرنا ممنوع ہوتا ہے ۔
۵۔ آیورویدک علاج میں گرم ،کڑوے اور مرچ مصالحوں کے کھانوں سے پرہیز کرایا جاتا ہے
۶۔ اس میں مردانہ مسائل کے علاج کے لئے گھی ،دودھ ،اڑد کی دال ،میوے اور میٹھی اشیاء کا استعمال کرایا جاتا ہے ۔

مفید مشورے
۱۔ آیورویدا کے مطابق اگر کوئی فرد غصہ ،بھوک ،پیاس ،تنائو یا کسی بیماری کا شکار ہے تو اس کا براہ راست اثر مرد کے تولیدی اعضاء پر مرتب ہوتا ہے لہذا ایسے کسی مسئلہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے مرد کو سر چکرانے ، گیس ہونے اور مادہ تولید کے پتلے ہونے کی شکایات ہوتی ہیں
۲۔ جو افراد کسی بھی قسم کے مردانہ مسائل کا شکار ہوں انھیں رات کو گرم دودھ نہیں پینا چاہئے ،سیدھے چت نہیں لیٹنا چاہئے ،انھیں کسی کروٹ کے بل سونا چاہئے ۔ اور سوتے وقت ہاتھ منہ کر یا ہلکے گرم پانی سے غسل کرنا چاہئے ۔احتلام والوں کو ہلکا گرم دودھ سونے سے تین گھنٹہ قبل پینا چاہئے ۔دودھ پیتے ہی سونا نہیں چاہئے ۔

آسان علاج
مردانہ مسائل masail)کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سر فہرست بری صحبت اور کئی عورتوں سے جنسی تعلق قائم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈپریشن ،غلط ادویات کا استعمال ،عمر میں زیادتی ،سگریٹ کا استعمال اور دل کے امراض شامل ہیں ۔علاج کے ساتھ کئی گھریلو نسخے ،جڑی بوٹیوں کے استعمال سے مردانہ مسائل کا آسان علاج ممکن ہے ۔
خاص طور پر آیورویدک ادویات ان مسائل کے علاج میں بہت مفید ہوتی ہیں جن کے مضر اثرات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ۔یہ ادویات اور گھریلو نسخے براہ راست مسئلہ کی جڑ کو ختم کرنے میں مددد گار ثابت ہوتے ہیں ۔

۱۔آس وگاندھا
دو گرام آس وگاندھا کا پائوڈر پورے دن کے لئے کافی ہوتا ہے ،ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہئے

۲۔ شتاوری
شتاوری مردانہ بانجھ پن کا علاج ہے ۔یہ اسپرم کی مقدار اور کوالٹی کو بڑھاتا ہے ۔یہ جڑی بوٹی مردوں اور خواتین دونوں استعمال کرتے ہیں ۔اس جڑی بوٹی کو روزانہ استعمال کرنے سے مردوں میں جادوئی طاقت پیدا ہوتی ہے ۔

۳۔ شلاجیت
اس جڑی بوٹی میں بہت سے معدنیات اور آرگینک کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں سر فہرست فولک ایسڈ ہے جو اسپرم اور مردانہ ہارمون بڑھاتا ہے ۔ایک دن میں شلاجیت کی ۳۰۰ سے ۵۰۰ گرام تک کی مقدار لی جا سکتی ہے ۔

۴۔ کانچ
کاانچ جسمانی طور پر کمزور مردوں کے لئے موثر جڑی بوٹی ہے یہ ذہنی تناؤ ،چڑ چڑاہٹ کو دور کرتی ہے اس دوا کے استعمال سے مردوں کے عضو خاص تک پروٹین پہنچتا ہے جس سے اسپرم دیر تک ذندہ رہتا ہے ۔

۵۔ مکھانے
مکھانے نہ صرد عورتوں کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی بہت مفید ہوتے ہیں ۔ مکھانوں کو دیسی گھی میں بھون کر اور دودھ میں بھگو کر کھانے سے جسم توانا ہوتاا ہے اور جسم کو ضروری پروٹین اور چکنائی ملتی ہے ۔

۶۔ چھوہارا
سرعت انزال اور پتلے مادہ تولید والوں کو روزانہ صبح چھوہارے کھانے چاہئیں ،دودھ میں چھوہارے بھگو کر کھانے سے اس کی غذائیت بڑھ جاتی ہے ۔

۷۔ دودھ
صبح ناشتے میں ایک کیلا ، دس گرم دیسی گھی کے ساتھ کھا کر اوپر سے دودھ پئیں ،مردانہ قوت میں اضافہ ہو گا ۔

۸۔ گیہوں
گیہوں کو بارہ گھنٹے پانی میں بھگوئیں ،پھر موٹے کپڑے میں باندھ کر چوبیس گھنٹے رکھیں اس طرح چھتیس گھنٹوں میں اس کی کونپلیں نکل آئیں گی ۔ان کونپل والے گیہوں کو بغیر پکائے ہی کھائیں ۔

بشکریہ : ایچ ٹی وی

Ayurvedic Treatment For Men Health

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ayurvedic Treatment For Men Health and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayurvedic Treatment For Men Health to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12663 Views   |   01 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آیورویدک میں مردانہ مسائل کا آسان علاج

آیورویدک میں مردانہ مسائل کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آیورویدک میں مردانہ مسائل کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔