سستے املوک میں مہنگے پھلوں والے فائدے.. جانیں املوک کو لمبے عرصے تک خشک کرنے کا آسان طریقہ اور اس کے 15 زبردست فائدے

آج کل بازار میں املوک کی بہار چھائی ہوئی ہے۔ املوک دیکھنے میں ٹماٹر جیسا پھل ہے البتہ اس کا ذائقہ نہایت ہی شیریں ہوتا ہے. بازار میں 180 روپے ملنے والا املوک خصوصیات کے اعتبار سے مہنگے پھلوں سے کسی طرح کم نہیں۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اس پھل کو خرید کر لمبے عرصے کے لیے محفوظ کر لیں اور زیادہ سے زیادہ اس کے فائدے حاصل کریں.

املوک کی غذائی افادیت

املوم ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ ایک درمیانے سائز کے املوک میں 81 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور اس میں معتدل مقدار میں غذائی ریشہ (تقریباً 3.6 گرام) بھی پایا جاتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ املوک وٹامن اے اور سی کا اچھا ذریعہ ہیں، صحت مند جلد اور بینائی کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو تیز کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار میں معاونت کرتا ہے۔ املوک میں وٹامن کے کے علاوہ پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مینگنیج، جو کہ مختلف جسمانی افعال کو سرانجام دیتا ہے۔

املوک کو خشک کرنے کا طریقہ

املوک کو خشک کرنے کے لیے، پکے ہوئے املوک منتخب کریں۔ اگر چاہیں تو انہیں دھو کر چھیل لیں، پھر ان کو گول سلائس میں کاٹ لیں اور ہوا یا دھوپ میں چھلنی رکھ کر سکھائیں۔ بعد میں کسی ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ کر محفوظ کرلیں۔

املوک کے فائدے

صحت مند بینائی کے لیے وٹامن اے کا بھرپور ذریعہ۔

وٹامن سی کے لئے بہترین سورس

مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔

غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو ہاضمے اور وزن کو مینٹکن کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

آکسیڈیٹیو تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اینٹی آکسیڈینٹ فراہم کرتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔

جلد اور بالوں کی صحت کے لیے وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے کیلشیم اور فاسفورس کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کو سپورٹ کرتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ کی وجہ سے توانائی کا قدرتی ذریعہ۔

کیلوری میں کم، یہ ایک صحت مند ناشتا ہوسکتا ہے

عمر سے متعلق میکولر انحطاط کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

پانی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جسم کو ہائڈریٹ رکھتا ہے

مختلف جسمانی افعال کے لیے مینگنیج فراہم کرتا ہے۔

فولیٹ پایا جاتا ہے

کھانوں میں یا سلاد میں ڈالا جاسکتا ہے۔

Amlok Ko Khushk Karnay Ka Tarika Or Uskay Faiday

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Amlok Ko Khushk Karnay Ka Tarika Or Uskay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amlok Ko Khushk Karnay Ka Tarika Or Uskay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1926 Views   |   02 Oct 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سستے املوک میں مہنگے پھلوں والے فائدے.. جانیں املوک کو لمبے عرصے تک خشک کرنے کا آسان طریقہ اور اس کے 15 زبردست فائدے

سستے املوک میں مہنگے پھلوں والے فائدے.. جانیں املوک کو لمبے عرصے تک خشک کرنے کا آسان طریقہ اور اس کے 15 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سستے املوک میں مہنگے پھلوں والے فائدے.. جانیں املوک کو لمبے عرصے تک خشک کرنے کا آسان طریقہ اور اس کے 15 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔