پیشاب میں جلن یا تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔ جانیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی چند علامات اور گھریلو نسخوں سے اس کا آسان علاج

اکثر ہم اندرونی طور پر کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور ہمیں اس کی خبر بھی نہیں ہوتی، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد جب وہ بیماری بڑھنے لگتی ہے تو اس کے اثرات اور علامات ظاہر ہونے لگتے ہیں جس کے بعد ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کسی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔
آج ہم بات کر رہے ''یو ٹی آئی'' یورینری ٹریک انفیکشن کی، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں ہمیں پیشاب میں جلن، تکلیف پیشاب کی رنگت میں تبدیلی اور دیگر علامات ظاہر ہوتی ہیں، جب ایسی علامات سامنے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو چکا ہے اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ڈاکٹر آپ کو اس کے علاج کے لئے دوائیاں دے گا لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے نسخے بتانے والے ہیں جن کو گھر پر ہی آپ آزما کر اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، البتہ یہ ضروری ہے کہ آپ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
تو آیئے پھر جان لیتے ہیں پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو گھر میں ختم کرنے کے چند آسان طریقے تاکہ ہو جائے آپ کی یہ مشکل آسان۔

چند نسخے اپنائیں یو ٹی آئی سے نجات پائیں

• کچھ طریقے ایسے ہوتے ہیں جن کو آزما کر ہم گھر میں ہی اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں، اگر آپ پانی میں بیکنگ سوڈا حل کر کے اسے پی لیں تو اس سے یو ٹی آئی یعنی پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے نجات پا سکتے ہیں، خیال رہے کہ اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

• اپنے جسم کی ضرورت کے مطابق پانی کی مقدار کو پورا کریں اس کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کے ساتھ ساتھ ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔

• اگر آپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے اور ایسے پھل کھائیں گے جن میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو تو اس سے آپ کی پیشاب کی نالی سے بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے۔

• اگر آپ پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ آپ وٹامن سی کی وافر مقدار کا استعمال کریں اور اس کے لئے ایسے پھل کھائیں جن میں بھرپور وٹامن سی پایا جاتا ہو، جیسے کینو، سیب، لیموں، اسٹابیری وغیرہ۔

• پیٹ کے نیچے کی طرف گرم کپڑے یا پھر ہیٹ پیڈ سے گرماہٹ دیں تو اس سے بھی آپ کی رگوں کو راحت ملے گی اور ان سے انفیکشن دور ہونا ممکن ہو سکے گا۔

• اپنی روزمرہ کی غذا سے مرچوں والی چیزوں، تمباکو، سافٹ ڈرنکس، چائے اور دیگر ایسی غذاؤں کا استعمال بند کر دیں، جن سے آپ کو پیشاب میں جلن یا سینے میں جلن کا خدشہ ہو اس سے آپ نہ کچھ ایسا کھائیں گے اور نہ ہی اس کا اثر آپ کی پیشاب کی نالی پر ہوگا۔

• پیشاب کو نہ روکیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور زیادہ سے زیادہ اسے اپنے جسم سے خارج کریں۔

Peshab Ki Nali Main Jalan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peshab Ki Nali Main Jalan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshab Ki Nali Main Jalan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6582 Views   |   24 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب میں جلن یا تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔ جانیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی چند علامات اور گھریلو نسخوں سے اس کا آسان علاج

پیشاب میں جلن یا تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔ جانیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی چند علامات اور گھریلو نسخوں سے اس کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب میں جلن یا تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔ جانیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی چند علامات اور گھریلو نسخوں سے اس کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔