کلونجی کھانے کے چند حیر ت انگیز فائدے
کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روزصبح کے وقت بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
اسکے علاوہ کلونجی کے درج ذیل فوائد بھی ہیں:
٭کلونجی کا تیل، جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ ، زکام اور سردرد دور ہوجاتاہے۔
٭کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔
٭کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔
٭پانی میں پسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا در د دور ہوجاتا ہے۔
٭کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتاہے۔
٭کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مر جاتے ہیں۔
٭کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتاہے۔
٭کلونجی کا تیل کاخارش والی جگہ پر لگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔
٭کلونجی اور آدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتاہے۔
٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتاہے۔
٭موصلی سفید،موصلی سیاہ، کلونجی، سونٹھ سب کو برابر پیس کر یہ سالن میں ڈالا جائے ۔ اعصابی دردوں کے لئے مفید ہے۔
٭روغن خشخاش دو حصے اور روغن کلونجی ایک حصہ ملا کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔
٭6قطرے کلونجی کے تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی ہے۔
Kalonji health benefits - Since ancient times it is known as a 'remedy for everything but death,' an increasingly vast body of scientific research reveals that it is indeed one of nature's most potent and versatile healing agents. Two grams of black seed a day resulted in reduced fasting glucose, decreased insulin resistance, increased beta-cell function, and reduced glycosylated hemoglobin in human subjects. Black seeds were traditionally known to have anticonvulsive properties. A 2007 study with epileptic children, whose condition was refractory to conventional drug treatment, found that a water extract significantly reduced seizure activity.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Kalonji Health Benefits
Kalonji Health Benefits ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kalonji Health Benefits سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔