روزے میں سر درد کی شکایت آپ کو بھی ہوتی ہے؟ آج جانیں اس کو ختم کرنے کا زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آزمودہ ٹوٹکہ

مائیگرین کا درد اکثر لوگوں کو روزے میں بہت پریشان کرتا ہے، اسے ہم درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ یہ سردرد کی سب سے خطرناک قسم ہے۔ یہ درد سر کے دائیں یا بائیں کسی جانب بھی ہو سکتا ہے، اس درد کے دوران متلی ہونا، شور، اونچی آوازوں اور روشنی سے مزید بڑھنے لگتا ہے، درد شقیقہ کا مریض روشنی کے بنسبت خود کو اندھیرے میں پر سکون محسوس کرتا ہے۔

روزے میں چونکہ آپ سارا دن کچھ کھا پی نہیں سکتے اس لئے یہ درد ہو جائے تو کسی قسم کی کوئی گولی یا پین کلر کا استعمال تو نہیں کر سکتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جو آپ کو سر درد کی شکایت سے بچا سکتے ہیں۔

آج کے-فوڈز میں جانیئے زبیدہ آپا کے بتائے ہوئے کچھ ایسے ٹوٹکے جو روزے میں آپ کو سر درد سے بچا سکتے ہیں:

زبیدہ آپا کا ٹوٹکہ:

٭ پنڈلیوں اور پیروں پر کسی بھی تیل سے مالش کریں، اگر آپ کے پاس پودینے کا تیل ہے تو اس کی مالش ضرور کریں یہ سب سے زیادہ اچھا اور فائدے مند طریقہ ہے۔

٭ کوشش کریں کہ سیدھا لیٹ جائیں اور اپنی نگاہیں اوپر کی جانب کریں، 4 منٹ کے بعد دائیں اور پھر بائیں جانب دیکھیں، اسطرح سے آپ کے دماغ کے موہروں کو بھی حرکت ملے گی اور سردرد بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔

٭ آئس کیوب کو پیشانی پر رکھ لیں، اور آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں، جوں جوں برف پگھلے گی آپ کو سکون محسوس ہوگا۔

٭ لوکی کو چھیل کر اس کا ایک انچ کا ٹکڑا مٹھی میں رکھ لیں، اور کچھ دیر چہل قدمی کرلیں، یہ آپ کے لئے بہت مناسب ہے روزے میں نہ تو سر درد ہوگا اور نہ ہی آپ کمزوری محسوس کریں گے۔

Rozay Main Sir Dard Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozay Main Sir Dard Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozay Main Sir Dard Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7009 Views   |   19 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

روزے میں سر درد کی شکایت آپ کو بھی ہوتی ہے؟ آج جانیں اس کو ختم کرنے کا زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آزمودہ ٹوٹکہ

روزے میں سر درد کی شکایت آپ کو بھی ہوتی ہے؟ آج جانیں اس کو ختم کرنے کا زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آزمودہ ٹوٹکہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزے میں سر درد کی شکایت آپ کو بھی ہوتی ہے؟ آج جانیں اس کو ختم کرنے کا زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آزمودہ ٹوٹکہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔