انجان لوگ گھر آ کر پیسہ مانگتے کہ جنید نے قرضہ لیا ۔۔ جنید جمشید کے انتقال کے بعد گھر والوں کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟ بابر جنید حقیقت بتاتے ہوئے

جنید جمشید کے دوسرے بیٹے بابر جنید ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے والد کی موت کے بعد مشکلات کا بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ والد کے انتقال کے بعد ہم نے اپنا گھر بیچ دیا، ہمارے لیے اس مخصوص طرز زندگی کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہو رہا تھا جوکہ ہمارے پاس اپنے والد کی زندگی میں تھا۔ بہت سے لوگوں کو ہمارا اپنے مالی معاملات کی بات کرنے پر لگتا ہے کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں لیکن ہمیں واقعی مالی مسائل سے گزرنا پڑا۔ انجان لوگ ہمارے گھر آنے لگے اور ہمارے والد کے قرض کے نام پر موٹی رقم کا مطالبہ کرنے لگے اور ہمیں ان لوگوں کے بارے میں کبھی علم ہی نہیں تھا تو ہم مطلوبہ رقم کیسے ادا کر سکتے تھے۔

بابر نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں اپنے والد کے مالی معاملات، ان کے خیراتی اداروں اور ان کے دوسرے کاروبار کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، بس ہمیں صرف ان کے ایک برانڈ کی دکان کے بارے میں علم تھا، باقی ہر چیز کے بارے میں بالکل لاعلم تھے۔ پھر میں نے 2019 میں اپنا یوٹیوب چینل بنایا اور دن رات محنت کی اور وہاں سے کمائی شروع کی۔

بابر نے بتایا کہ ابو کے بعد میں نے سوچا کہ تبلیغ میں شامل ہو جاؤں، میں نے اپنے والد کے دوستوں سے بات کی جن میں کرکٹر سعید انور بھی شامل تھے اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ دین کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ جذبات میں آکر نہیں لیا جاتا بلکہ ہوش سے لیا جاتا ہے تو آپ پہلے میرے ساتھ تبلیغ کے چالیس دن کے دورے پر چلو اس کے بعد فیصلہ کرنا کہ آپ کو آگے زندگی میں کیا کرنا ہے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جنید جمشید کے انتقال کے وقت ان کے بچے چھوٹے تھے اور ابھی زمانہ علمی کے دور سے گزر رہے تھے۔ گھر کے اکیلے کفیل ان بچوں کے والد تھے جو دنیا سے چلے گئے تو بچوں اور گھر والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Anjan Log Qarza Lene A Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anjan Log Qarza Lene A Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjan Log Qarza Lene A Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2205 Views   |   24 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

انجان لوگ گھر آ کر پیسہ مانگتے کہ جنید نے قرضہ لیا ۔۔ جنید جمشید کے انتقال کے بعد گھر والوں کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟ بابر جنید حقیقت بتاتے ہوئے

انجان لوگ گھر آ کر پیسہ مانگتے کہ جنید نے قرضہ لیا ۔۔ جنید جمشید کے انتقال کے بعد گھر والوں کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟ بابر جنید حقیقت بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجان لوگ گھر آ کر پیسہ مانگتے کہ جنید نے قرضہ لیا ۔۔ جنید جمشید کے انتقال کے بعد گھر والوں کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟ بابر جنید حقیقت بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔