آپ کی ہر بیماری کا حل موجود ہے ان مصالحوں میں مگر ۔۔۔ جانیئے 5 مصالحوں کے ایسے فائدے جو ہارٹ اٹیک سمیت 5 بڑی بیماریوں سے بچائیں

کچن میں موجود گرم مصالحے صرف کھانے بنانے کے لئے ہی استعمال نہیں کیئے جاتے بلکہ مختلف قسم کی دوائیاں بنانے کے لئے بھی استعمال کیئے جاتے ہیں اور اسی لئے کے-فوڈ بھی آپ کو بھرپور ٹپس بتاتا رہتا ہے۔ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ان عام سے گرم مصالحوں کے خاص فائدے جو ہر لحاظ سے آپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔

گرم مصالحوں سے فائدے:

٭ ہلدی:

ہلدی میں پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس، فولاد، سوڈیم کے علاوہ وٹامن "اے" ، "بی" اور "سی" بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیوں RBCsکی تعداد بڑھانے کا کام کرتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے اور اس کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔

٭ ادرک:

ادرک میں موجود میگنیشیئم، پوٹاشیئم، کیلشیئم، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اے، ای، سی اور ڈی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے اور متلی، قے دل گھبرانا، چکر آنا جیسے مسائل کو کنٹرول کرتی ہے۔ یعنی اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل ہیں تو ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ چبا کر کھائیں، کچھ ہی دیر میں ریلیف مل جائے گا۔

٭ لہسن:

لہسن میں وٹامن بی، سی، سیلینیئم، میگنیشیئم اور ایلیسن پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ ٹی بی . کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، زخم جلدی بھرنے میں مدد کرتا ہے، کمزوری سے بچاتا ہے اور ہر طرح کے کینسر سیلز کو جسم میں بننے سے روکتا ہے۔

٭ دارچینی:

دارچینی میں پولی فینول آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ینٹی ڈرائیڈ ریڈیکلز، امیون انسیولیٹرز، ٹان ڈی، میگنیشئیم، کوانزائمز کیو 10 اور میلا ٹونن پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کا مدافعتی نظام بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور سر درد، نزلہ زکام سے بچاتی ہے۔

٭ لال مرچ:

لال مرچ میں ایلیسن پایا جاتا ہے اور کیپسائسن پایا جاتا ہے اس کے علاوہ لال مرچ میں وٹامن سی، پیپکن اور پائکسن، اینٹی آکیسڈنٹس، میگنیشئیم، سوڈیئم اور ربوفلامن سمیت کئی اہم کیمیائی مرکبات اور فنگل انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک سے بچاتے ہیں اور شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

5 Bemariyon Ke Liye 5 Masaly

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 5 Bemariyon Ke Liye 5 Masaly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Bemariyon Ke Liye 5 Masaly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3368 Views   |   12 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ کی ہر بیماری کا حل موجود ہے ان مصالحوں میں مگر ۔۔۔ جانیئے 5 مصالحوں کے ایسے فائدے جو ہارٹ اٹیک سمیت 5 بڑی بیماریوں سے بچائیں

آپ کی ہر بیماری کا حل موجود ہے ان مصالحوں میں مگر ۔۔۔ جانیئے 5 مصالحوں کے ایسے فائدے جو ہارٹ اٹیک سمیت 5 بڑی بیماریوں سے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کی ہر بیماری کا حل موجود ہے ان مصالحوں میں مگر ۔۔۔ جانیئے 5 مصالحوں کے ایسے فائدے جو ہارٹ اٹیک سمیت 5 بڑی بیماریوں سے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔