ناشتے میں صرف سوہانجنا کھانے سے تمام بیوٹی پراڈکٹس کی چھٹی ہو سکتی ہے لیکن ۔۔۔ جانیں اس کے یہ فائدے جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنے ہوں

پاکستان میں تقریباً 69.8 فیصد سے زائد لوگ بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور سب یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سکن کا خیال رکھیں اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں مگر بعض اوقات یہی بیوٹی پراڈکٹس جلد کی بیماریوں کو بڑھانے کی بڑی وجہ بنتی ہیں۔
اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ ایسے تمام کیمیکل شدہ بیوٹی پراڈکٹس کو استعمال کرنا چھوڑ دیں مگر پھر بھی خوبصورت نظر آئیں تو یہ یاد رکھیں کہ صرف سوہانجنا کو اپنے ناشتے میں بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور زبردست نتائج سے خود فائدہ اٹھائیں۔
سوہانجنا میں پروٹین، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن، وٹامن بی-ون، بی-ٹو، بی-تھری، بی-سکس، کاپر، پوٹاشیم، کرومیئم، امائنو ایسڈز، میگنیشیم، فاسفورس اور زنک پایا جاتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

٭ اس کو استعمال کرنے کے لیئے آپ سوہانجنا کے پتوں کو دھوپ میں سُکھا کر پیس لیں اور پاؤڈر بنا کر پانی کے ساتھ ناشتے سے قبل پھانک لیں۔
٭ انڈہ فرائی یا اُبلا ہوا کھائیں اس پر چٹکی بھر سوہانجنا پاؤڈر ڈال کر استعمال کر لیں۔
٭ ایک چمچ شہد کے ساتھ آدھا سوہانجنا پاؤڈر ناشتے کے ساتھ کھا لیں۔

5 زبردست فائدے:

٭ ہونٹوں کے لئے موائسچرائزر:

سردی میں ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل یہ تکلیف رہتی ہے تو اس کے لئے آپ ایک چمچ سوہانجنا پاؤڈر شہد میں مکس کرکے کھائیں اور ہونٹوں پر لگائیں ۔ یہ ہونٹوں کی جلد کو نرم و ملائم بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

٭ جلد پر موٹے اور تکلیف دہ دانے:

جلد پر موٹے اور تلیف دہ دانے نکل آتے ہیں جنہیں ہارڈ لمپ بھی کہا جاتا ہے، ایسے دانوں میں پس بھر جاتی ہے اور یہ بہت زیادہ تکلیف کا باعث بنتے ہیں، اگر جسم کے کسی بھی حصے میں یہ دانے نکل آئیں تو سوہانجنا کو بتائے گئے تینوں طریقوں سے استعمال کریں ساتھ ہی ایک کپ پانی میں سوہانجنا پاؤڈر ڈال کر پیسٹ تیار کر کے دانوں پر لگائیں جلد فائدہ ہوسکتا ہے۔

٭ ایکنی:

چہرے پر ایکنی نکل آئے تو جلدی ختم نہیں ہوتی اور بعد میں نشانات چھوڑ دیتی ہے اس کے لئے آپ سوہانجنا کا قہوہ بنا کر پیئیں اور اس کا سادہ پیسٹ چہرے پر لگائیں نہ ایکنی رہے گی اور نہ نشانات نظر آئیں گے۔

٭ رنگت:

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا رنگ صاف نہیں ہے یا کالے ہو رہے ہیں تو ایک چمچ دودھ میں آدھا چمچ سوہانجنا پاؤڈر مکس کرکے پیسٹ تیار کریں اور جلد پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔ روزانہ اس ٹپ کو استعمال کریں اور ناشتے میں بتائے گئے طریقے سے لازمی سوہانجنا کو استعمال کریں۔

٭ بڑھتی عمر کے اثرات:

اینٹی ایجنگ اثرات خواتین کو بہت بُرے لگتے ہیں اور اس کے لئے ناشتے میں سوہانجنا کا قہوہ پینا آپ کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اور شہد کے ساتھ اس کا استعمال آپ کے مدافعتی نظا کو بڑھا کر جسم کو طاقت بھی دے گا اور خون بھی بڑھا دے گا جس سے اینٹی ایجنگ اثرات کم ہو جائیں گے۔

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   22722 Views   |   08 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ناشتے میں صرف سوہانجنا کھانے سے تمام بیوٹی پراڈکٹس کی چھٹی ہو سکتی ہے لیکن ۔۔۔ جانیں اس کے یہ فائدے جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنے ہوں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ناشتے میں صرف سوہانجنا کھانے سے تمام بیوٹی پراڈکٹس کی چھٹی ہو سکتی ہے لیکن ۔۔۔ جانیں اس کے یہ فائدے جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنے ہوں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.