ماہواری کی شدت دل کی بیماری میں تبدیل ہو سکتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق نے خواتین کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ماہواری کسی بھی عورت کے لیئے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے جس سے اسے ہر ماہ گزرنا پڑتا ہے، کچھ خواتین کو اس میں کم تکلیف ہوتی ہے جبکہ کچھ کو حد سے زیادہ درد ہوتا ہے۔

لیکن آج تک ہم یہی سنتے آئے ہیں کہ یہ ایک دو دن کا درد ہوتا ہے اس سے کچھ نہیں ہوتا، کوئی بیماری نہیں ہے فلاں فلاں۔۔ مگر اب غیر ملکی طبی ماہرین کی ایک تحقیق نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، آئیے آپ کو بھی اس سے آگاہ کرتے ہیں۔

امریکی ماہرین نے ایک طویل حالیہ تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ، جن خواتین کو ماہواری کے دوران تکلیف کا سامنا رہتا ہے، ان میں مختلف طبی پیچیدگیاں ہونے لگتی ہیں جو طویل عرصے بعد امراض قلب میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

ویسے تو تکلیف دہ ماہواری کا سامنا کرنے والی خواتین کو عام طور پر بچے دانی میں درد، سوزش اور انتہائی چھوٹے غیر کینسر شدہ غدود پیدا ہونے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اور اس کے علاوہ ان میں کمر درد، ٹانگوں کا درد اور بلڈ پریشر کے مسائل بھی شامل ہیں۔

پیریڈز اور امراض قلب سے تعلق جانچنے کے لیے امریکی ماہرین نے دو مختلف تحقیقات کیں جس سے ثابت ہوا کہ، تکلیف دہ ماہواری کا سامنا کرنے والی خواتین میں دل کے امراض ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اگرچہ نوعمری یا نوجوانی میں تکلیف دہ ماہواری سے امراض قلب پیدا ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم اس عمل کے مسلسل ہونے سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیاں زائد العمری میں امراض قلب کا سبب بن سکتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پر مزید تحقیق کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے تا کہ کوئی بھی شک و شبہ باقی نہ رہے۔

Periods Pain Se Heart Problem Hone Ka Khatra

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Periods Pain Se Heart Problem Hone Ka Khatra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Periods Pain Se Heart Problem Hone Ka Khatra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1544 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماہواری کی شدت دل کی بیماری میں تبدیل ہو سکتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق نے خواتین کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ماہواری کی شدت دل کی بیماری میں تبدیل ہو سکتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق نے خواتین کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہواری کی شدت دل کی بیماری میں تبدیل ہو سکتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق نے خواتین کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔