میرے 22 بچوں کا انتقال ہوگیا، لیکن ۔۔ ان کے بچوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا؟ دُکھی ماں کی کہانی

ماں کے لئے سب سے زیادہ دردناک لمحات ہوتے ہیں جب وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کو مرتا ہوا دیکھے۔ ایک ایسی خاتون کی کہانی آج آپ کو کے فوڈز میں بتانے جا رہے ہیں جس نے اپنے 22 بچوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے۔ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 49 سال کی امتیاز فاضل 24 مرتبہ حاملہ ہو چکی ہیں لیکن ان کے صرف 2 زندہ بچے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 1999 میں حاملہ ہوئیں اور اس کے بعد 23 سالوں میں اب تک ان کے 17 اسقاط حمل ہوئے اور 5 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی بیماری کی وجہ سے مر گئے۔

امتیاز کہتی ہیں کہ میرا اپنے بچوں کو کھو دینے کے نقصانات کے بارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے، ہمارے معاشرے خصوصاً ایشیائی معاشروں میں ان تکلیفوں کو عورت کے لئے عذاب بنا دیا گیا ہے ۔ عورت تکلیف جھیلے، بچے کو کھوئے، روئے، تڑپے پھر بچے کی موت کا ذمہ دار بھی اسی کو ٹہرا دیا جائے تو یہ قیامت سے پہلے کی قیامت ہے۔ اس کو سمجھنا چاہیے۔ میرے خاوند بھی مجھ سے زیادہ اس حوالے سے بات نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں کس تکلیف سے گزر رہی ہوں۔ اس غم کو اپنے اندر نہ رکھیں، اگر آپ اسے اپنے اندر رکھے رہیں گے تو آپ اسے برداشت نہیں کر پائیں گے۔ آپ کو ان حالات کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ آپ اندر سے ٹوٹ جائیں گے۔ یہ وہ مشکل وقت ہے جو کسی بھی بہادرعورت کو ختم کرکے رکھ دیتا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ: " اسقاطِ حمل کوئی بھی ماں نہیں کروانا چاہتی لیکن جب بچوں میں زندہ پیدا ہونے کا دم ہی نہ ہو وہ پیٹ میں ہی مرنے لگیں تو انہیں خود اسقاط حمل جیسے مشکل فیصلوں کو لینا پڑتا ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم خود اپنے بچوں کو مار رہی ہیں۔ میں نے جب اپنے 5 بچوں کو زندہ دیکھا تو ہر دن سکون سے گزارا، مرنے والے بچوں کی یاد تو کس ماں کو بھولتی ہے، لیکن جب میرے 5 بچے بھی مرگئے تو مجھ سے ہر دن خون کے آنسوؤں کی زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، میرے شوہر اور گھر والوں نے ہمت ضرور دلوائی مگر میرے نقصان کی بھرپائی کوئی نہ کرسکا۔ "

22 Bachon Ka Inteqal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 22 Bachon Ka Inteqal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 22 Bachon Ka Inteqal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3355 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرے 22 بچوں کا انتقال ہوگیا، لیکن ۔۔ ان کے بچوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا؟ دُکھی ماں کی کہانی

میرے 22 بچوں کا انتقال ہوگیا، لیکن ۔۔ ان کے بچوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا؟ دُکھی ماں کی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے 22 بچوں کا انتقال ہوگیا، لیکن ۔۔ ان کے بچوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا؟ دُکھی ماں کی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔